منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

طالبان نے افغانستان کے مزیدتین صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرلیا

datetime 10  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )طالبان نے افغانستان کے مزید تین صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرلیا۔قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں،جمعہ سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے،

ادھر افغان حکان نے کہا ہے کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے،دوسری جانب افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر نے کہاہے کہ اافغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں۔اس سے پہلے طالبان نے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان اور صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کیا گیا۔جمعہ سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، شمالی افغانستان طویل عرصے سے طالبان مخالف گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔افغان حکام کا کہناتھا کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے جب کہ ہرات اورل شکر گاہ میں بھی شدید لڑائی جاری ہے،ادھر افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…