اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے نکاسی آب کے سسٹم کی تنصیب میں لاپرواہی کا انکشاف، آڈ ٹ رپورٹ سامنے آگئی

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم کی تنصیب میں لاپرواہی کا انکشاف کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پسنجر ٹرمینل عمار ت کی چھت کیلیے سیفن ڈرین ایج سسٹم 7کروڑ 20لاکھ روپے میں خریداگیا۔ چھت کے لیے مناسب ڈرین ایج سسٹم کا انتخاب نہیں کیا گیا۔ سیفن ڈرین ایج سسٹم کے ڈیزائن کو بارش کے مطابق ڈیزائن نہیں کیا گیا۔گزشتہ سال 13اگست کواسلام آباد ایئرپورٹ پر بارش سے نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث چھت ٹپکنے سے کنکورس ہال،ڈومیسٹک ارائیول ،سی آئی پی لاؤنج اور انٹرنیشنل ڈیپارچر ایریا میں پانی داخل ہوا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے مختلف حصوں سے سیلنگ بھی نیچے گری۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارش سے سیلنگ گرنے اور پانی سے متعدد انسٹالیشن کے نقصان کا تخمینہ بھی نہیں لگایا گیا۔ آڈٹ حکام نے اگست اور ستمبر 2020 میں معاملے کو اٹھایا لیکن پراجیکٹ منیجمنٹ نے جواب نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…