کابل (این این آئی)افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز سری لنکا کے شہر ہمبن ٹوٹا میں یکم سے 5 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔افغان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ سیریز کے لیے افغانستان ٹیم جلد سری لنکا روانہ ہوگی۔واضح رہے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز افغانستان کی میزبانی میں کھیلی جائے گی ، تمام میچز آئی سی سی ون ڈے سپر لیگ کا حصہ ہیں۔یاد رہے افغانستان پہلے ہی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکا ہے۔