اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہباز شریف دور میں ایک فلٹریشن پلانٹ پر 6 کروڑ 40 لاکھ ،ہمارے دور میں صرف 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی، بڑا دعویٰ

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ہ اور بلوچستان کی صوبائی حکومتوں کو بھی آب پاک اتھارٹی کی طرز پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،پنجاب کی بارہ کروڑ آبادی کوپینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا،36 اضلاع میں 4 ارب روپے کی

لاگت سے 1500 پینے کے صاف پانی کے پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جن کی دسمبر 2021 میںتکمیل ہو جائے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہائوس لاہور میں آب پاک اتھارٹی اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ شہبازشریف کے دور میں صاف پانی کمپنی وعدوں، نعروں اور دعوئوں کے علاوہ کچھ نہیں تھی،شہباز شریف کے دور میں ساڑھے 7ارب روپے کی لاگت سے صرف 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے،شہباز شریف کے دور میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ پر 6 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئی،آب پاک اتھارٹی کے تحت ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ پر صرف 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ آب پاک اتھارٹی کے اگلے فیز میں ساتھ پنجاب اور فیصل آباد ڈویژن کے ایک ہزار گائوں میں جہاں کڑوا پانی ہے وہاں پینے کے صاف پانی کے آب پاک مراکز قائم کئے جائیں گے،پنجاب میں نئے فلٹریشن پلانٹس آب پاک اتھارٹی کے زیرنگرانی لگائے جارہے ہیں،کڑوے پانی والے علاقوں میں ایک ہزار پینے کے صاف پانی کے پلانٹ لگائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پینے کے صاف پانی کو شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں سے پیشگی بچا ئوممکن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان آج مینگروز کے علاقوں کا بھی دورہ کرینگے،وزیر اعظم عمران خان تحفظ ماحولیات کے حوالے سے دنیا بھر میں مرکز نگاہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…