کراچی (این این آئی) سابق اداکارہ نور بخاری نے پی ٹی آئی کے رہنما اور اپنے شوہر عون چوہدری کی سالگرہ پر پیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے عون چوہدری کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے مولانا جلال الدین رومی کی حکایت کا استعمال کیا۔سابقہ اداکارہ نے شوہر کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کے لیے تحفہ تلاش کرنا کتنا مشکل تھا، کچھ بھی بہترین نہیں لگ رہا تھا۔ سونے کی کان میں سونا ، یا سمندر میں پانی لانے کا کیا فائدہ؟ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میرا دل اور جان دینا بھی مناسب نہیں کہ یہ پہلے سے ہی آپ کے پاس ہیں، لہذا میں آپ کیلئے آئنہ بطور تحفہ لائی ہوں اس میں خود کو دیکھیں اور مجھے یاد کریں۔انسٹاگرام پر سابقہ اداکارہ نے ایک اور اسٹوری بھی شیئر کی جس میں ایک کیک اور موم بتیاں سجی دکھائی دے رہی ہیں، تصویر کے ساتھ تحریر ہے کہ سالگرہ مبارک۔