اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

فردوس باجی”دربدر“ہوکریہی کہے گی،،مجھے کیوں روکا ؟ حافظ حمد اللہ نے فردوس عاشق اعوان کوپنجاب اسمبلی کے باہرشاندار”عزت افزائی“پرمبارک دے دی

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ فردوس باجی کوپنجاب اسمبلی سے روک کرشاندار”عزت افزائی“پرمبارک ہو،اب فردوس باجی”دربدر“ہوکریہی کہے گی،

مجھے کیوں روکا ؟ ۔نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کامزید کہناتھا کہ فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی کے عہدے سے سبکدوش کیااب پنجاب اسمبلی کے دروازے بھی بند کردئیے گئے، فردوس باجی سیاسی لوٹوں،،کی یہی اوقات ہوتی ہے۔ حافظ حمداللہ نے ”بڑے بے آبروھوکر تیرے کوچے سے وہ نکلے“ شعر پڑھ کر تنقید کی۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے عملے نے فردوس عاشق اعوان کو اندر جانے سے روک دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد پہلی مرتبہ پنجاب اسمبلی میں نومنتخب رکن احسن سلیم بریار کی حلف کی تقریب میں شرکت کے لئے آئی تھیں تاہم انہیں اسمبلی میں نہیں جانے دیا گیا۔فردوس عاشق اعوان پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر روکنے جانے پر ہکا بکا رہ گئیں تاہم میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن بریار کی حلف برداری ہوچکی تھی شاید اس لیے مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔پنجاب اسمبلی آنے والے مہمانوں کی فہرست سامنے آنے کے بعد فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کا نام مہمانوں کی فہرست میں شامل تھا لیکن بعد میں اسے لسٹ سے خارج کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ پہلے وزیر اعلی کی معاون خصوصی ہونے کے ناطے اندر جانیکی اجازت تھی، اب نہ میں معاون خصوصی ہوں اور نا ہی ممبر اسمبلی ہوں، اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے،بعد میں دیکھوں گی کس نے روکا ہے مجھے، مجھے نئی ذمہ داری دینے کا وزیراعظم اور وزیراعلی نے فیصلہ کرنا ہے، میں بطور پارٹی ورکر کام کروں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدرے سے ہٹادیا گیا تھا۔‎



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…