اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

45 افراد کے شناختی کارڈ ایک رات میں فعال کرنے کیلئے افسر نے 4کروڑ روپے سے زائد رقم لی ، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میںانکشاف ہواہے کہ سابق افغان پولیس چیف کوبھی نادرا نے پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیاہواہے ،45شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے نادراافسرکواسلام آباد کے پوش علاقہ میں ایک بنگلہ اور فی شناختی کارڈ دس لاکھ روپے رشوت کے طور پر دیئے گئے،جعلی پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ہیڈکوارٹر میں موجودافسران بھی ملوث ہیں

، سینیٹر طلحہ محمود نے لسٹ چیئر مین کمیٹی کی وساطت سے چیرمین نادرا کو دے دی۔چیئر مین نادرا نے کمیٹی کوبتایاکہ نادرا پر 40لاکھ جعلی شناختی کارڈ بنانے کا ڈائریکٹر ایف آئی اے کاالزام درست نہیں مذمت کرتاہوں ، ایف آئی اے کو چیلنج کرتا ہوں الزام نہیں لگانا چاہیے اگر کارڈ بنائے گئے ہیں وہ فراہم کریں ہم بلاک کر دیتا ہوں،جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والے 87ملازمین کے خلاف کارروائی کررہے ہیں،سندھ پولیس حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ سندھ میں ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن کے لیے فوج اور رینجر ز سے مدد طلب کی تھی مگر تعاون نہیں کیاگیا،ڈاکوں کے پاس جدید اسلحہ ہے پولیس ان کامقابلہ نہیں کرسکتی ہے جدیداسلحہ دیاجائے،ملک میں ریپ، قتل اور خواتین کے ساتھ زیادتیوں کے کیسز کی گزشتہ تین سالوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں ،کمیٹی نے افغان سفیر کی بیٹی کی مبینہ اغوا پر پولیس سے رپورٹ طلب ، رحیم یار خان میں مندر پر حملے ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کر دی، کمیٹی نے کوویڈ 19(ذخیرہ اندوزی کی روک تھا م)بل اوراسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری چیریٹیز رجسٹریشن ریگولیشن بل2021اتفاق رائے سے منظورکرلیا۔ پیرکو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کوویڈ 19 (ذخیرہ اندوزی کی روک تھا م)بل2021 ،اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری چیریٹیز رجسٹریشن ریگولیشن بل2021 کے علاوہ سینیٹر سید فیصل سبزواری کی جانب سے 16 جولائی2021 کو منعقد سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے نادرا کے افسران کی جانب سے دہشت گردوں ، کالعدم تنظیموں اور ایلین کوسندھ میں نادرا شناختی کارڈجاری کرنے سینیٹر محمد طلحہ محمود کی جانب سے نادرا سے جاری ہونے والے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تفصیلات کے علاوہ اشتیاق علی ابڑو کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے عوامی عرضداشت اور چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بھیجی گئی عوامی عرضداشت برائے سندھ پولیس کے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی بدولت صوبہ سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں قائد

حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹرز رانا مقبول احمد ، اعظم نذیر تارڑ ، سیف اللہ ابڑو، ثمینہ ممتاز ، شہادت اعوان ، محمد طلحہ محمود ، فوزیہ ارشد ، سید فیصل علی سبز واری ، سرفراز احمد بگٹی اور دلاور خان کے علاوہ سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ، چیئرمین نادار ، ڈپٹی ڈرافٹ میں وزارت قانون ، ڈی آئی جی اپریشنز اسلام آباد ، ڈائریکٹر ایف آئی اے ، آر پی او سکھر ، ڈی آئی جی حیدرآباد ، ڈی آئی جی لاہور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے آغاز میں کوئٹہ دھماکے کے شہدا کے لئے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ۔

چیئرمین واراکین کمیٹی نے صوبہ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ چیئرمین واراکین کمیٹی نے کہا کہ اس دلخراش واقع نے اقلیتوں کے لوگوں کی بہت دل آزاری کی ہے جس سے ہم سب کو بہت افسوس ہے ۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے متعلقہ ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کی ہدایت کر دی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک میں ریپ ، قتل اور خواتین کے ساتھ ذیادتیوں کے کیسز کی گزشتہ تین سالوں کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کی جائیں ۔قائمہ کمیٹی کا ون ایجنڈا اجلاس طلب کر کے ان واقعات کے تدارک ، وجوہات اور بہتری کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے نور مقدم قتل کیس کا ازخود نوٹس لیا تھا اس کی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو فراہم کر دی گئی ہے اگر کسی رکن نے کوئی سوال پوچھنا ہے تو وہ پوچھ سکتے ہیں ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کوویڈ 19 (ذخیرہ اندوزی کی روک تھا م)بل2021 کے حوالے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ بل کا گزشتہ اجلاس میں تفصیلی جائزہ لیا گیا تھا ۔ قائمہ کمیٹی نے بل کو ترمیم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔ چیئرمین کمیٹی نے اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری چیریٹیز رجسٹریشن ریگولیشن بل2021 کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں اس بل کے حوالے سے جن تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ان کو دور کر لیا گیا ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ۔ قائمہ کمیٹی کے

اجلاس میں اشتیاق علی ابڑو کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے عوامی عرضداشت اور چیئرمین سینیٹ کی جانب سے بھیجی گئی عوامی عرضداشت برائے سندھ پولیس کے نامناسب اور غیر ذمہ دارانہ رویے کی بدولت صوبہ سندھ میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ صوبہ سندھ میں حالات بہت خراب ہیں لوگوں کو دن ڈھاڑے قتل کر دیا جاتاہے ۔ کشمور میں 11 لوگوں کو قتل کیا گیا ۔ شکارپور میں پولیس کو محسور کر ڈاکوئوں نے پولیس پر گولیاں چلائیں ۔ پولیس جرائم پیشہ لوگوں کو پکڑنے کی بجائے جن لوگوں پر حملہ ہوتا ہے ان کے خلاف پرچہ درج کر کے

گرفتاریاں عمل میں لاتی ہے ۔ آئی جی پولیس کو متعدد بار فون کیا مگر وہ میسج کا جوا ب دینے تک کارواداد نہیں ہے ۔ ایک صحافی کو سکھر میں قتل کیا گیا اور شام تک اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ ایک صوبائی وزیر اس قاتل کے گھر عید کے موقع پر دعوت پر مدعو کیا گیا تھا اس سے بڑکر کیا برے حالات ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ 21 مارچ کو ایک استاد اشتیاق علی ابڑو کو اغوا کیا گیا آدھ کلو میٹر کے فاصلے پر ڈی ایس پی کا دفتر تھا جہاں رپورٹ درج کر نے سے انکار کر دیا گیا ۔ تین دن تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ایک دوسرے ضلع کے ایس ایچ او نے فون کر کے کہا کہ آئو پرچہ درج کر تا ہوں پھرتیسرے

ضلع کے ایس ایچ او نے فون پر بتایا کہ اشتیاق علی ابڑو کو قتل کر دیا گیا ہے وہ ایک معذور استاد تھا ۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کے خلاف بھی پولیس نے پرچہ درج کیا ہے جب وہ ٹینڈر لینے گیا ہوا تھا ۔آر پی او سکھر نے کہا کہ اشتیاق علی ابڑو کے اغوا اور قتل کے الزام میں ملوث پانچ افراد نامزد کیے گئے تھے سب کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ایک جے آئی ٹی بھی بنائی گئی تھی ۔ لواحقین نے مزید پانچ افراد کے نام دیئے تو وہ جے آئی ٹی نے شامل نہیں کیے ۔کشمور کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ

وہاں گھیرا ڈالا جا رہا ہے شدت پسند عناصر کے پاس جدید ہتھیار ہے جبکہ پولیس کے پاس روائتی ہتھیار ہیں البتہ سندھ رینجرز کے پاس جدید ہتھیار ہیں وہ پولیس کو بھی فراہم کیے جائیں ۔قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی معاملات کے تحت پولیس کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کیلئے متحدہ اپوزیشن میرے پاس آئی تھی ، چیف منسٹر سے بات کر کے

جوڈیشل کمیشن بنوایا ہے ۔جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی گزشتہ کمیٹی کے اجلاسوں کی تفصیلات دیکھی ہیں اس طرح کے معاملات کا دیکھا جا سکتا ہے کمیٹی کے پاس اختیارات ہیں ۔ڈی آئی حیدرآباد سندھ نے کمیٹی کو بتایا کہ 21 مارچ کو اشتیاق علی ابڑو اغوا ہوا اور24 مارچ کو موبائل لوکیشن پر تشدد شدہ لاش ملی ۔ٹیکنیکل معلومات کی بنیاد پر تفتیش کی جا رہی ہے کوئی ثبوت نہیں ان کے قریبی ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے ۔چھ نام سامنے آئے ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں

تفتیش جاری ہے ۔ کمیٹی نے جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کی سفارش کر دی ۔سینیٹر سید فیصل سبزواری کی جانب سے 16 جولائی2021 کو منعقد سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے نادرا کے افسران کی جانب سے دہشت گردوں ، کالعدم تنظیموں اور ایلین کوسندھ میں نادرا شناختی کارڈجاری کرنے سینیٹر محمد طلحہ محمود کی جانب سے نادرا سے جاری ہونے والے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تفصیلات کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا

۔سینیٹرمحمد طلحہ محمود نے کہا کہ نادرا کی جانب سے افغانستان کے پولیس چیف کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیا گیا اس کارڈ کی کاپی موجود ہے اس کا عہدہ اور پاسپورٹ نمبر بھی موجود ہے ۔جس پر چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے کہا کہ اس طرح کے کیسز کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کے اجلاس کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر مجھ سے رابطہ کیا جائے ۔ ان کا کارڈ جعلی ہے نادرا نے نہیں بنایا وہ کارڈ جس کی رجسٹریشن اور سیریل نمبر نہ ہو وہ جعلی ہوتا ہے ۔سینیٹر محمد طلحہ محمود نے

کہا کہ دیگر بھی اس طرح کے بے شمار کیسز ہیں جن کی تصدیق ہونی چاہیے ۔ انہوں نے انکشاف کیا اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹن کے ایک گھر میں نادرا کے سینئر افسران نے 45 غیر قانونی نادرا شناختی کارڈ جاری کیے ایک کارڈ کے عوض 10 لاکھ روپے وصول کیے گئے اور ایف ٹن میں ایک بنگلہ بھی اسی مد میںلیا گیا ۔کراچی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں جن میں ڈی ڈیز اور اے ڈیز ملوث ہیں ۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ نادرا کو ری سٹکچر کیا جارہا ہے ۔

مجھے نادرا کا چارج سنبھالے ہوئے چند ہفتے ہوئے ہیں ۔غیر قانونی کاموں میں ملوث 87 افراد میں سے 48 کو فارغ کیا گیا ہے کچھ کی انکوائری ایف آئی اے اور کچھ کی انٹرنل کی جارہی ہے ۔پہلے والی پالیسوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔تمام ڈیٹا کو دوبارہ دیکھا جائے گا اور لوگ اپنی فیملی ٹری کو بھی ٹھیک کر کے ہماری مدد کریں ۔سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ نادرا اہلکار مختلف خاندانوں میں غیر قانونی اور غیر متعلقہ لوگوں کو شامل کر کے ہزاروں کی تعداد میں شناختی کارڈ بنا رہے ہیں ۔

سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے ان چیزوں کے خلاف چیئرمین نادار کو فری ہینڈ دیا ہے تاکہ ان کا تدارک کیا جا سکے ۔سینیٹر سید فیصل علی سبزواری نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق سندھ میں تین سے چار ملین جعلی شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں اس معاملہ کو میں نے سینیٹ اجلاس میں اٹھایا متعلقہ وزیر نے اُن اعداد وشمار کو غلط قرار دیا تھا مگر حقیقت میں غیر متعلقہ لوگوں کو کارڈ بنا کر دیئے گئے ہیں ۔نادرا حکام اس میں ملوث ہیں اور جن لوگوں نے معاونت فراہم کی ان کو

بھی بے نقاب کیا جائے ۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ نادرا میں وہ لوگ جو کاونٹر پر دن رات محنت کر تے ہیں ان کو 18 ہزار تنخواہ دی جاتی ہے جبکہ افسران کی تنخواہیں لاکھوں میں ہیں ۔چھوٹے ملازمین کی تنخواہوں میں بہتری لا کر بھی معاملات بہتر کیے جا سکتے ہیں ۔سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکہ افغانستان سے جب نکلے گا تو حالات بہت خراب ہونگے پہلے بھی لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان داخل ہوئے تھے اب کی بار بارڈر پر موثر کنڑول کیا جائے نادار سمیت دیگر متعلقہ

ادارے متحرک رہیں ۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے جو الزامات لگائے ہیں ان کا چیلنج کرتا ہوں الزام نہیں لگانا چاہیے ثبوت فراہم کرنے چاہیں اگر کارڈ بنائے گئے ہیں وہ فراہم کریں بلاک کر دیتا ہوں ۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ عوام جب ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کیلئے نادرا جاتی ہے تو وہ 100 روپے وصول کرتے ہیں اور رسید بھی نہیں دی جاتی اور آن لائن سرٹیفکیٹ کیلئے کریڈٹ کارڈ کی سہولت ہے ایزی پیسہ یا دیگر سہولیات نہیں ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے

۔ہسکو ل کمپنی کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ نارمل انکوائری رجسٹرڈ ہو گئی ہے 60 دن کا وقت لگتا ہے ۔ انکوائری مکمل ہونے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ رپورٹ فراہم کر دی جائے گی ۔غبارے والے پر کتے چھوڑنے کے معاملے کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ پرچہ درج کر کے ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 289 کی دفعہ لگائی گئی ہے ۔جس پر سینیٹر رانا مقبول احمد نے

کہا کہ دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی جائے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وہ اشرافیہ جو سمجھتی ہے غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کر کے مثال قائم کی جائے ۔ قائمہ کمیٹی نے معاملے کی دوبارہ انکوائری کر نے کی ہدایت کر دی ۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے کہا کہ احساس پروگرام امداد کے تحت خواتین کو امداد دی گئی تو ان کے فنگر پرنٹ کا مسئلہ آتا ہے ۔ کپڑے دھونے ودیگر کام کی وجہ سے خواتین کے فنگرپرنٹس خراب ہو جاتے ہیں کوئی موثر حل نکالا جائے ۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…