جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

چینی سکینڈل میں ملوث شوگر ملز کو کھربوں کے جرمانے عائد کئے جانے کا امکان،جہانگیر ترین کی شوگر ملز بھی شامل، حکومتی شخصیات کا مرضی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے کمیشن پر دبائو، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن )تقابلی کمیشن آف پاکستان ( سی سی او پی) کی چینی بحران سے متعلق اہم رپورٹ  منگل کو جاری کی جارہی ہے جس میں چینی سکینڈل میں ملوث شوگر ملز کو بھاری جرمانے عائد کئے جانے کے امکانات ہیں تاہم بعض حکومتی شخصیات مرضی کے

نتائج حاصل کرنے کیلئے کمیشن کے اراکین پر دبائو ڈال رہی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیرت انگیز طور پر منگل کو جو رپورٹ جاری کی جارہی ہے وہ صرف پنجاب کے شوگر ملز سے متعلق ہے اورکمیشن کے بعض اراکین کی جانب سے جرمانے عائد کرنے سے متعلق اختلافی نوٹ بھی دیاگیا ہے اسی وجہ سے حکومت کی کوشش ہے کہ کمیشن کے اراکین پر دبائو ڈال کر مرضی کی رپورٹ حاصل کی جائے تقابلی کمیشن آف پاکستان شوگر ملز پر قواعد وضوابط ، قوانین اور طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تجویز دے گا جس میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز بھی شامل ہیں اس حوالے سے کمیشن کو یہ ہدف دیاگیا تھا کہ وہ پتہ کرے کہ کس کس شوگر ملز نے کتنی چینی پیدا کیا کتنی مارکیٹ میں لائی گئی کتنی برآمد کی گئی حکومت سے کتنی سبسڈی حاصل کی گئی کاشتکارو کو کس حد تک ادائیگیاں کی گئیں شوگر ملز نے اپنے حسابات کے آڈٹ کو کس حد تک یقینی بنایا ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمانوں کی مد میں عائد کی جانے والی رقم کھربوں روپے ہوسکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…