کیلی فورنیا (این این آئی )کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں لگی آگ کو ریاست کی تاریخ کی دوسری بڑی آگ قرار دے دیا گیا ہے۔امریکی میڈیاکے مطابق جنگلات میں لگی آگ نے ہیوسٹن شہر سے زائد رقبہ جلا کر راکھ کر دیا ہے، آگ ساڑھے چار لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی تک پھیل گئی جس پر تاحال 21 فیصد تک قابو پایا جاسکا ہے۔خبرایجنسی کے مطابق آگ کی لپیٹ میں آنے سے400 مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور 14 ہزار عمارتیں بھی آگ سے متاثرہوئیں جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔خبرایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے علاوہ یورپ کے مختلف حصوں میں بھی جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہیں۔