مکوآنہ (این این آئی )شوہر کے پاس تم اب نہیں جا سکتی ہے ،باپ اور بھائی کی قیدی خاتون بازیاب۔ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل ا?باد میں باپ اور بھائی نے ایک خاتون کو گھر میں قید کر رکھا تھا ، پولیس نے ایک کمرے میں قید خاتون کو بازیاب کرا لیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق فیصل ا?باد کے علاقے سمندری کے گاو?ں ننگلی میں خاتون شبیلہ کو باپ اور بھائی نے کمرے میں قید کر رکھا تھا۔ تھانہ ترکھانی پولیس کے چھاپے پر ملزم باپ اور بیٹا فرار ہو گئے۔ متاثرہ شبیلہ کوثر کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ باپ اور بھائی نے شوہر کے پاس جانے سے روکنے کے لیے قید کیا تھا، میرا باپ مجھے اسلحہ دکھا کر ڈراتا تھا۔