اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

لاہور کے بعد راولپنڈی سے بھی 4لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں لڑکیاں گھر سے ٹیوشن جانے کیلئے نکلی تھیں‎‎

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک / آن لائن)گھر سے ٹیوشن کے لیے نکلیں 4 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک رتہ اور گنج منڈی کی رہائشی چار لڑکیاں لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، رپورٹس کے مطابق حنا نور اور لائقہ میر تھانہ رتہ امرال کی حدود سے 5 جولائی کو لاپتہ ہوئیں تھیں جبکہ بشری اور امبر عباسی دو دن قبل 7 اگست کو

تھانہ گنج منڈی کی حدود سے لاپتہ ہوئیں ۔ لاپتہ ہونے والی چاروں لڑکیاں گھر سے ٹیوشن کیلئے نکلیں تھیں لیکن پھر واپس گھر نہیں لوٹیں ۔ بچیوں کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی بچیوں کو جلد از جلد تلاش کیا جائے ۔ جبکہ پانچ جولائی کو لاپتہ لڑکیوں کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل لاہور کے علاقہ ہنجر وال سے 4 لڑکیاں اغواء کی گئیں تھیں جنہیں بازیاب کرا لیا گیا تھا ۔ ہنجروال سے اغوا ہونے والی 4 بچیوں کو ساہیوال سے بازیاب،نجروال سے چار لڑکیوں کے اغوا میں ملوث ملزمان کے دوران تفتیش کئی انکشافات چار لڑکیوں میں سے ایک کا شہزاد کے ساتھ ایک لاکھ روپے میں سودا طے کیاتھا ، شہزاد نے ساہیوال میں لڑکی کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچنے کا سودا کیا۔ ملزم قاسم کا انکشاف،اس دوران ایک بڑا گروہ بھی بے نقاب ہو گیا ہے جو دبئی لڑکیاں بھجوانے اور 10ہزار میں ہوٹلوں پر لڑکیاں بھیجنے کا کام کرتا تھا بچیاں چار روز تک لاپتہ رہیں اور ملزمان کے پاس رہیں پولیس ذرائع کے مطابق بچیوں کے ساتھ کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں کی گئی،بچیوں کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے،بچیوں کے کئی روز تک لاپتہ ہونے سے کئی سوالات بھی کھڑے کر دئیے ہیں کیونکہ واقعے کا مقدمہ کافی دیر سے درج کیا گیا تھا،پولیس نے بچیوں کی بازیابی کے لیے بڑی ٹیمیں تشکیل دی تھیں تاہم اب اغوا ہونے والی بچیوں کی بازیابی میں ملزمان کا اپنا اہم کردار سامنے آیا،بچیوں کے اغوا میں ملوث ملزم کے پولیس کو دئیے گئے بیان سے واضح ہے کہ ملزمان خوفزدہ ہو گئے تھے اور پولیس کو خود ہی اطلاع دی،پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں لڑکیوں کے اغوا کا کیس ہائی لائٹ ہونے پر ملزمان خوفزدہ ہو گئے تھے،چاروں لڑکیوں میں سے کنز ہ نامی لڑکی نے اپنے پاس موجود موبائل فون بھی آن کر لیا تھا، ملزمان نے لڑکیوں کے ساتھ سڑک پر کھڑے ہو کر کنزہ کے موبائل سے 15 پر کال بھی کی، پولیس نے کہا کہ ملزمان نے 15 پر کال کر کے کہا کہ چاروں لڑکیاں ہمیں ملی ہیں، 15 پر کال کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا، ملزم قاسم نے مزید انکشاف کیا کہ چار لڑکیوں میں سے ایک کا شہزاد کے ساتھ ایک لاکھ روپے میں سودا کیا،شہزاد نے ساہیوال میں لڑکی کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچنے کا سودا کیا، شہزاد لڑکی کو ساہیوال میں اپنے گھر لے گیا جہاں اس کی گڑیا نامی لڑکی سے ملاقات ہوئی، دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ 3 اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر پر قحبہ خانہ کی اطلاع پر چھاپہ مارا،شہزاد کے قحبہ خانہ سے 5 لڑکیاں برآمد ہوئیں جس کا مقدمہ ساہیوال کے تھانہ ناغلہ منڈی میں درج ہوا، پولیس نے بتایا کہ شہزاد اس مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہو کر آیا تو اُس نے ایک شخص نعیم سونو سے رابطہ کیا،جس سے کئی سوالوں نے جنم لیا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…