اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

لندن میں نواز شریف کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)لندن میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے گھر پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے لندن میں واقع گھر پر محفل نعت کا انعقاد کیا گیا ، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محفل نعت میں نوازشریف ، انکے صاحبزادے و دیگر شریک ہیں ،دوسری

جانب پا کستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جان بچانے سمیت دیگر ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب جان بچانے والی دوائیاں مہنگی کرکے اب کہیں گے کہ جہاد کیا ہے؟شرم کریں ۔عمران صاحب نے 12 ویں دفعہ دوائی کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد اضافہ کردیا، نئے پاکستان کی 12 ویں دفعہ نئی قیمت ۔ عمران صاحب نے جان بچانے والی ادویات بھی مزید مہنگی کردیں، عمران صاحب غریبوں کے حق میں ایک تقریر ہوجائے، پلیز ؟۔ کینسر کے مریضوں سے دوائی پہلے ہی چھین لی،واہ رے نیا پاکستان؟ شوگر کے مریضوں کی دوائی اور انسولین میں ظالمانہ اضافہ کیا گیا ۔ تین سال میں عمران صاحب ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصداضافہ کرچکے ہیں، کوئی شرم ، کوئی حیا؟دوائی چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے وزیر کو عمران صاحب نے این آر او دے دیا، چور کو اپنے پیچھے چھپالیا ۔ انہوں نے کہا آٹا چینی بجلی

دوائی گیس پٹرول کے ستائے عوام صحت وعلاج کی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہوچکے ہیں ۔ عمران صاحب عوام کو نہ سستی روٹی دے سکے ، نہ ہی دوائی۔ کمرے میں بیٹھ کر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا معائینہ کریں کیونکہ عمران صاحب کا عوام سے تو کوئی سروکار ہے نہیں۔ انہوں نے کہا عوام کو ریلیف دینے سے عمران صاحب کا کوئی سروکار نہیں کیونکہ ووٹ عوام سے نہیں، مشینوں سے لینے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…