جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

طالبان کا ایک ہی روز3 صوبوں پر قبضہ 3 دن میں فتح کیے گئے صوبوں کی تعداد 5 ہوگئی

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی )طالبان نے افغانستان کے مزید تین صوبائی دارالحکومتوں پرقبضہ کرلیا۔قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں،جمعہ سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔

ادھر افغان حکان نے کہا ہے کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے،دوسری جانب افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر نے کہاہے کہ اافغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان کے قبضے میں جانے والے شہروں میں قندوز، سرِپل اور صوبے تخار کا دارالحکومت طالقان شامل ہیں۔اس سے پہلے طالبان نے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان اور صوبے نمروز کے دارالحکومت زرنج پر قبضہ کیا گیا۔جمعہ سے اب تک شمالی افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ شہروں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے، شمالی افغانستان طویل عرصے سے طالبان مخالف گڑھ سمجھا جاتا رہا ہے۔افغان حکام کا کہناتھا کہ طالبان سے قبضہ چھڑانے کے لیے شدید لڑائی جاری ہے اور جلد کنٹرول واپس حاصل کر لیں گے جب کہ ہرات اورل شکر گاہ میں بھی شدید لڑائی جاری ہے،ادھر افغانستان میں سابق امریکی سفیرریان سی کروکر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طالبان کا مکمل قبضہ آسان نہیں بلکہ ملک میں طویل مدتی خانہ جنگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…