جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جو حالات پیدا کر دئیے گئے ان پر بہت دکھ ہے میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی، جہانگیر ترین

datetime 9  اگست‬‮  2021 |

لودھراں،لاہور (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ جو حالات پیدا کر دئیے گئے ان پر بہت دکھ ہے، میں نے نیک نیتی سے پی ٹی آئی کی خدمت کی۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ عدالتی پیشیوں پر اظہار یکجہتی کرنے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کارکنوں نے میرا حوصلہ بڑھایا جس

پر بے حد مشکور ہوں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھ پر بڑی آزمائش تھی جو حلقے سے دوری کا باعث بنی، میں نے 10 سال تک ان تھک جدوجہد کی۔اس موقع پر زوار وڑائچ نے کہا کہ ایم پی اے شپ اور وزارت جہانگیر ترین کی وجہ سے ملی، جہانگیر ترین حکم کریں، آج ہی استعفیٰ دے دوں گا۔ ایم پی اے نذیر بلوچ نے کہا کہ آج بھی جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں، کل بھی ہوں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی اینڈریسرچ جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جہانگیرترین نے پارٹی میں اپنا جو تاثربنایا ہواتھا وہ ختم ہو گیا ہے اوراس طرح جہانگیر ترین کا بت بھی ٹوٹ چکا ہے ،سواریاں اکٹھی کرنے سے کوئی پارٹی لیڈر نہیں بن جاتا ، جہانگیر ترین نے جن لوگوں کو اپنے ساتھ ملایا ان کا بے رحمی سے استعمال کیا ،انہوں نے پارٹی کے حقیقی کارکنوں کو نظر انداز کر کے نالائق لوگوں کو اوپر بٹھایا، ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین گروپ کے جو مقاصد تھے اس کا فیصلہ ہو گیا اور اب یہ

گروپ ختم ہو گیا ہے ، جہانگیر ترین نے بڑی کامیابی سے یہ چورن بیچا کہ مجھے پارٹی سے کوئی نکال نہیں سکتا ، میرے پاس یہ چوائس ہے کہ میں جب چاہوں اقتدار میں آ جائوں ، اس لئے لوگوں کے ذہن میں یہ تاثر تھا کہ اگرجہانگیر ترین واپس آئیں گے تو شاید انہیں انتقام کا نشانہ بنائیں یا انہی نے  پارٹی میں کوئی پذیرائی دلوا سکتے ہیںلیکن اب یہ تاثر ختم ہو گیا

ہے لہٰذاجہانگیر ترین کا بت بھی ٹوٹ گیا ہے اور وہ ایکسپو ز ہو گئے ہیں ۔ جہانگیر ترین ان لوگوں کو پارٹی میں لے کر آئے جو دوسر ی جماعتوں میں گھومنے کے عادی تھے ، ہمارے 27لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملا جوآزاد حیثیت میں کھڑے ہوئے اور کامیاب ہو گئے اور ہمارے ساتھ آ گئے ،جہانگیر ترین جن لوگوں کو لائے وہ نالائق لوگ تھے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…