اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

17 سال سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کے عہدے پر براجمان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن کا ایسا بیان آگیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہا نہ رہے

datetime 9  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، اسلام آباد، ٹوکیو ( این این آئی، یو این پی)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سید عارف حسن نے تسلیم کیا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ نکھارنے کا کوئی سسٹم نہیں ،گراس روٹ سے ایلیٹ ٹریننگ لیول تک توجہ دینے کی ضرورت ہے۔نجی ٹی ی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عارف حسن نے کہا کہ 1992کے بعد سے کوئی میڈل پاکستان

نہیں آیا، ملک بھر سے صرف 2 کھیلوں میں کھلاڑیوں نے کوالیفائی کیا۔انہوںنے کہا کہ ارشدندیم کی بہت اچھی پرفارمنس رہی ہے،طلحہ طالب کا علم تھا کہ وہ بہت اچھا ویٹ لفٹر ہے، دونوں پر یقین تھا کہ یہ اولمپکس میں اچھی پوزیشن پرآئیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزنے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پی او اے سمیت کوئی بھی ادارہ بھرپور کردار ادا نہیں کررہا۔ایک انٹرویومیں فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پی او اے سمیت کوئی بھی ادارہ بھرپور کردار ادا نہیں کررہا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم اسپورٹس پالیسی پر کام کررہے ہیں۔علاوہ ازیں ٹوکیو اولمپک گیمز کے آخری روز ویمن باسکٹ بال فائنل میں امریکا نے جاپان کو 90ـ75اسکور سے ہرادیا۔ سربیا نے یونان کو تیرہ،دس سے شکست دے کر مینز واٹر پولو میں اپنے اعزاز کا دفاع کیا۔ امریکا نے برازیل کو تین، صفر سے آؤٹ کلاس کر کے ویمن انڈور والی بال میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ وصول کیا۔

سائیکلنگ کے ویمن اسپرنٹ فائنل میں کینیڈا کی کیلسی مچل نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ مینز کیرین فائنل میںبرطانیہ کے جیسن کینی کامیاب ہوئے۔ ویمن اومنیم پوائنٹس ریس میں امریکا کی جینیفر ولینٹی نے پہلی پوزیشن لی۔ ویمن ہینڈ بال فائنل میں فرانس نے روسی اولمپک کمیٹی کو 30ـ25 پوائنٹس سے ہرایا۔ ردھمک جمناسٹکس کے گروپ آل راؤنڈ فائنل میں

بلغاریہ نے گولڈ میڈل جیتا۔ کیلی این ہرنگٹن نے برازیلین ورلڈ چیمپئن بیٹریز فریئرا کو لائٹ ویٹ مقابلے میں شکست دے کرباکسنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والی دوسری آئرش خاتون باکسر کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ویمن میڈل ویٹ فائٹ میں برطانیہ کی لورین پرائس نے چین کی کیوان لی کو پانچ،صفر سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ مینز لائٹ ویٹ فائنل میں

آندرے کروز نے امریکی حریف ڈیوس کیشون کو دھول چٹا کر کیوبا کو باکسنگ میں چوتھا طلائی تمغہ دلایا۔ مینز سپر ہیوی ویٹ فائنل مین ازبکستان کے بخشو ڈیر جلالوف نے امریکا کے رچرڈ ٹوریز جونیئر کو پانچ،صفر سے قابو کر لیا۔کینیا کے ایتھلیٹ ایلود کیپچوگے نے میراتھن میں کامیابی کی بدولت دوسری مرتبہ گولڈ میڈل جیتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…