پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

مبشر کھوکھر قتل کیس مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے‎

datetime 9  اگست‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق ملزم ناظم نے انکشاف کیا کہ مبشر کھوکھر نے شادی کی تقریب میں دیکھا اور سلام بھی کیا، تقریب میں وزیراعلی کی موجودگی کے باعث مبشر نے

کچھ نہ کہا جب کہ وزیراعلی پنجاب نکلے تو باہر جاکر مبشر کھوکھر کو قتل کردیا۔پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزم ناظم کا کوئی چچا قتل نہیں ہوا، مانووال گائوں میں مقتول مبشر اور ملزم کا گھرچند قدم پرہے اور مبشر کے قتل کے بعد ناظم کے اہلخانہ گھرکو تالے لگا کر غائب ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناظم نے اپنے مقتول بھائی اسلم کے گواہ منشا کو منحرف ہونے پرقتل کیا،ملزم ناظم کے بھائی اسلم عرف بلا کی گٹھا گروپ سے مخالفت تھی، ایک پارٹی کے دبا ئوپرمنشا نے اسلم کے قتل کی گواہی سے انکار کیا تھا جس پر ناظم اور اس کے ساتھی ندیم نے 2012 میں منشا کوقتل کیا۔ذرائع کے مطابق ناظم کو سزائے موت اور ندیم کو عدالت سے عمر قید کی سزا ہوئی تاہم ناظم کی اپیل پر اسے 2019 میں اس کیس میں رہائی ملی، ناظم کے جیل سے آنے کے بعد مبشرکھوکھرنے اسے لفٹ نہ کرائی، ملزم ناظم کو مبشرکھوکھرکی توجہ نہ ملنے کا رنج تھا جب کہ ناظم کو لفٹ نہ کرنے کی وجہ ان کی گٹھا گروپ سے مخالفت تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبشر کھوکھر قتل کی تمام پہلوئوں پر تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں ماضی میں ہونے والے واقعات کاجائزہ لیناشروع کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…