بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

کوئٹہ میں دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

datetime 8  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پولیس کے ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید پانچ اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق اتوار کی شب کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ اور حالی روڈ کے سنگم پر واقعہ یونٹی چوک پر سرینا ہوٹل کے قریب پولیس کا ٹرک گزر رہا تھاکہ سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیا

جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار سپاہی نیاز احمد اور علی اکبر شہید جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے دھماکے کی شدت اور آواز دور دور تک محسوس کی گئی ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظہر اکرم کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا دھماکے میں پولیس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آ گ بھی بھڑک اٹھی جس پر فائر برگیڈ نے پہنچ کر قابو پالیا واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے اور تحقیقات شروع کردیں، دھماکے کے مقام کے سامنے بلوچستان ہائی کورٹ، چند قدم کے فاصلے پر بلوچستان اسمبلی اور سرینا ہوٹل واقعہ ہیں اس سے قبل21اپریل کو بھی سرینا ہوٹل کوئٹہ کے اندر دھماکہ ہوا تھا جس میں پانچ افراد شہید ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کر نے والے نواب ثناء اللہ زہری، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ بھی دھماکے کے وقت سرینا ہوٹل میں موجود تھے رابطہ کر نے پر دونوں رہنماؤں نے بتایا کہ وہ خیریت سے اور محفوظ ہیں۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شمولیتی جلسے میں شرکت کے لئے جانے ولے قافلے کو حادثہ، گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق 11 زخمی ہوگئے۔ نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے افسوس کا

اظہار زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد علاج دینے کی ہدایت۔اتوار کے روز این 25 قومی شاہراہ لاکھوریان کے مقام پر خضدار کرخ سے کوئٹہ میں جلسے میں شرکت کے لئے نواب ثناء اللہ خان زہری کے کارکنان کی پک اپ گاڑی ٹائربرسٹ جانے کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص دادِخدا جاں بحق جب کہ محمد

خان ولد عبدخان بدل خان ولد محمد صدیق ثناء اللہ ولد قادربخش داد خدا ولد محمد مراد شاہنواز ولد نہال خان لعل محمد ولد محمد نور میرجان ولد محمد نور زاہد ولد قائم خان محمد شریف ولد محمد مراد منیراحمد ولد حاجی محمد رمضان زخمی ہوگئے۔ جنہیں خضدار ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے افسوس کا اظہار اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد و علاج دینے کی ہدایت کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…