پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

ایران پر حملے کیلئے تیار ہیں، اسرائیل کی دھمکی

datetime 7  اگست‬‮  2021 |

تل ابیب /تہران(این این آئی)اسرائیل نے عمان کے ساحل میں تیل لے جانے والے بحری جہاز پر حملے کے بعد ایران پر حملے کی دھمکی دے دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے ایران کو خبردار کیا کہ اسرائیلی ایران پر حملے کے لیے تیار ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کی جانب سے یہ بیان عمان کے ساحل میں اسرائیلی آئل ٹینکر پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک برطانوی اور ایک رومانیہ کا شہری ہلاک ہوا۔امریکا اور برطانیہ پہلے ہی اس حملے کا الزام ایران پر عائد کرچکے ہیں تاہم ایران کی جانب سے اس کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر دفاع سے سوال کیا گیا کہ آئل ٹینکر پر حملے کے بعد کیا اسرائیل ایران پر حملے کے لیے تیار ہے؟ اس پر اسرائیلی وزیر دفاع نے ہاں میں جواب دیا۔دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی وزیردفاع کی دھمکی کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ اسرائیل کی دھمکی انتہائی بدتر رویہ ہے جسے مغرب کی اندھی حمایت حاصل ہے۔ترجمان نے اسرائیل کو بھی خبردار کیا کہ ہم واضح طور پر کہتے ہیں کہ ایران کے خلاف کوئی بھی احمقانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں مت آزمائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…