اوکاڑہ ( آن لائن ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا کہ عمران خان نے جس الہ دین کے چراغ سے مہنگائی،بیروز گاری کا خاتمہ کرنا ہے ،وہ کہاں ہے ،موجودہ حکمرانوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے عوام کا سمندر حکمرانوں
کو بہا کر لے جائے گا ، پاکستان میں حکمرانوںکے خاتمہ کا وقت قریب آگیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری رضوان احمد نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی موجودہ حالات میں عوامی طاقت سے انقلاب برپا کردے گی اور عوام کے سمندر کا رخ اسلام آباد موڑ دیں گے، حکمرانوں سے نجات کا وقت آگیا ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دے ۔ تاکہ ملک کو مدینہ منورہ جیسی فلاحی ریاست بنایا جاسکیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہو ئے ملک ترقی نہیں کر سکتا ملک بچانے کے لیے عوام کو اپنے حقوق کے لیے باہر نکلنا ہو گا ، ریاست مدینہ بنانے کے جھوٹے دعوے کرنیوالے عمران خان کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے،جماعت اسلامی مہنگائی کے خاتمے،بے روزگاری اور عوام کے حقوق کے لئے تحریک چلائے گی اور ہر مظلوم کی آواز بنے گی۔موجودہ حکومت بھی مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہے،حکومت کا احتساب کا نعرہ بھی کھوکھلا ثابت ہوا، عمران خان سے پہلے بھی ہر کوئی سمجھتا تھا کہ اسکا کوئی متبادل نہیں۔