جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

10 سال سے لاپتا شہری کے کیس کی دلچسپ سماعت سردراز کراچی سے بھاگ کرکہاں چلا گیا تھا؟عدالت میں اہم انکشاف

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی)10سال سے لاپتا شہری کے کیس کی دلچسپ معاملہ، سردراز کراچی سے بھاگ کر کوہستان گیا اور وہاں دوسری شادی کرلی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے

ریمارکس دیئے اس طرح کے کیس عدالتوں میں دائر کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ سربراہ جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 10 سال سے لاپتا شہری کے کیس کی دلچسپ سماعت ہوئی۔ سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت میں اہم معلومات پیش کردیں۔ سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ سردراز جبری لاپتا نہیں بلکہ خود غائب ہے۔ کراچی سے بھاگ کر کوہستان گیا اور وہاں دوسری شادی کرلی۔ پولیس شہری کی تلاش میں کوہستان اور ایبٹ آباد بھی گئی تھی۔ شہری کی بیوی نے بھی دوسری شادی کرلی ہے۔ جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے مزدور کو کیسے جبری طور پر لاپتا کیا جاسکتا ہے؟ اس طرح کے کیس عدالتوں میں دائر کرکے ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسے کیسز دائر کرکے وسائل کا بے جا استعمال کیا جاتا ہے۔ عدالت نے شہری سردراز کی جبری گمشدگی کی درخواست نمٹادی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…