جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ کا روس کے24سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

datetime 3  اگست‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن اورروس کے صدرولادی میر پوتن کے درمیان ملاقات کے بعد بھی دونوں ممالک میں تنائو برقرار،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے روس کے 24 سفارت کاروں کے ویزوں کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے انہیں 3 ستمبر

تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ روس کے سفیر اناتولی آنتونوف نے بتایا کہ 24 سفارت کاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد 3 ستمبر تک امریکا چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔برطانوی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں روس کے امریکہ میں سفیر اناتولی آنتونوف نے مزید بتایا کہ تقریباً تمام ہی سفارت کار کسی متبادل کے بغیر امریکہ سے واپس وطن جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔روسی سفیر نے امریکی اقدام کو جوابی کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکہ بلا جواز امتیاز برت رہا ہے، اچانک ہی ویزے کے اجرا کے عمل کو سخت بنا دیا گیا ہے۔دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی سفیر کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ یہ انتقامی کارروائی ہے اور نہ ہی اس میں کچھ نیا ہے۔ روسیوں کو 3 سال بعد ویزوں کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست دینی ہوتی ہے جن پر جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے۔تاہم امریکی ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ 24 سفارت کاروں کی ویزوں کی تجدید کے لیے درخواستوں میں ایسا کیا تھا کہ سب ہی درخواستیں ایک ساتھ مسترد کردی گئیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…