اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

کرفیو میں بھی ایسا نہیں ہوتا جو کراچی میں کیا جارہا ہے،عامر لیاقت برس پڑے

datetime 2  اگست‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کرفیو میں بھی ایسا نہیں ہوتا جو کراچی میں کیا جارہا ہے، کراچی میں کس بات کا لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن تو میں کروں گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن پر

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت سندھ حکومت پر برس پڑے ، عامرلیاقت نے کہا کہ وزیراعلی سندھ دیکھیں شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہاہے، لائنز ایریا میں لوگوں سے پولیس بدتمیزی سے پیش آرہی ہے، لوگوں کے ٹھیلے اٹھا کر پھینک دیے گئے۔رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کوئی انتظامات نہیں کئے اورلاک ڈاؤن لگادیا، گورنرسندھ سے ملاقات کیلئے جارہا ہوں، کراچی میں کس بات کا لاک ڈاؤن ہے، لاک ڈاؤن تو میں کروں گا۔عامرلیاقت نے کہا کہ 6 بجے تک دکانیں توکھلنے دیتے، لوگ گھروں میں کھانابھی پکاتے ہیں، کرفیو میں بھی ایسا نہیں ہوتا جو کراچی میں کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر نجی و سرکاری اسپتالوں میں کہیں جگہ ہے تو کہیں ختم ہونے کا خدشہ ہے۔کے ایم سی کے ماتحت عباسی اسپتال میں بنائے گئے کوویڈ وارڈ میں مریضوں کے لیے جگہ دستیاب ہے۔ 18 آئی سی یو بیڈز میں سے صرف 6 جبکہ 24 ایچ ڈی یو بیڈز میں اب ضرف 11 مریضوں کی جگہ خالی ہے۔سول اسپتال میں اس وقت 15 آئی سی یو اور 40 ایچ ڈی یو بیڈز دستیاب ہیں۔ انفیکشن ڈیزیز اسپتال میں کورونا کے لیے مریضوں کے 140 بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں، کوئی بیڈ خالی نہیں۔فیلڈ آئسولیشن سینٹر ایکسپو کے 145 بیڈز میں سے اب 2 بیڈز دستیاب ہیں۔ جناح اسپتال کے سورتی بلاک میں صرف 6 آئی سی یو بیڈ اور 12 ایچ ڈی یو بیڈ دستیاب ہیں۔ لیاری جنرل اسپتال میں 43 میں سے صرف 3 بیڈز خالی ہیں۔قطر اسپتال میں 7 آئی سی یو بیڈز دستیاب ہیں، ایچ ڈی یو وارڈ میں جگہ خالی نہیں۔ ایس آئی یو ٹی اسپتال بھی صرف ایچ ڈی یو وارڈ میں 1 مریض کی جگہ خالی ہے، جبکہ آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکا ہے۔لیاقت نیشنل کے تمام آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز پر مریض ہیں۔ انڈس کے 34 آئی سی یو اور ایچ ڈی یو بیڈز پر جگہ نہیں۔ ضیاالدین کلفٹن میں صرف اب 8 جبکہ ضیاالدین ناظم آباد میں 6 آئی سی یو بیڈز دستیاب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…