لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ہسپتالوں، تعلیمی اور رفاعی اداروں سے نواز شریف کا نام ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ
میں ہسپتالوں، تعلیمی اور رفاعی اداروں سے نواز شریف کا نام ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے اعتراض لگا کر نمٹادیا۔ہائیکورٹ آفس نے اعتراض کیا کہ عدالتی تعطیلات کے دوران صرف ہنگامی نوعیت کی درخواستوں پر سماعت ہوسکتی ہے۔ درخواست ہنگامی نوعیت کی نہیں ہے اس لیے تعطیلات میں اس پر سماعت نہیں ہوسکتی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نوازشریف کرپشن کے الزامات پر سزا یافتہ، عدالتی اشتہاری اور نااہل ہیں جبکہ نواز شریف نے قومی سلامتی اداروں کے خلاف بات اور ممبئی حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا۔ نواز شریف نے را کے ایجنٹ افغان سکیورٹی ایڈوائزر سے بھی ملاقات کی۔شہری رضا نے وکیل کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو فریق بنایا گیا تھا۔