جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

اب گھر گھر جاکر شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی‎

datetime 2  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)صوبائی حکومت نے گھر گھر جا کر ویکسی نیشن کرنے کرنے کا اعلان کر دیا ، سندھ حکومت نے کراچی شہر ہر گھر جا کر شہریوں کو کرونا ویکسین لگانے کا اعلان کیا ہے ۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے موبائل ویکسی نیشن وین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے کراچی اور ایک ضلع میں موبائل ویکسی نیشن شروع کی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایوان صنعت و تجارت ایف بی ایریا میں کرونا وائرس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا جو ایوان صنعت و تجارت ایف بی ایریا میں صنعتی زون کے مزدوروں کے لئے ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے فباٹی میں ویکسینشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے پہلے لوگوں سے کہوں گا کہ ماسک پہنیں اورماسک کو صحیح طرح سے پہنیں کیوں کہ یہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کل دو لاکھ گیارہ ہزار لوگوں نے ویکسین لگوائی جبکہ پہلے یہ تاثر تھا کہ ویکسین فائدہ مند نہیں ہے لیکن اب یہ تاثر ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آسانی کے لئے کراچی میں 250 ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں اب ایکسپو سینٹر کے بعد 24 گھنٹے چلنے والے سینٹرز بنا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کل رات سب جگہ گیا وہاں عملہ موجود تھا اور ویکسینیشن ہو رہی تھی اور اب موبائل ویکسینیشن کی سہولت شروع کی جارہی ہے۔ صنعتی علاقوں میں یہ سہولت آج شروع کی جارہی ہے۔ویکسین کی سپلائی میں کمی نہیں ہے اس لئے موبائل ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ لوگ اب بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کروانے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فباٹی نے ہمیں سہولت فراہم کی ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں تاکہ مزدوروں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے روزانہ 50 ہزار ویکسینیشن ہوتی تھیں اب 2 لاکھ سے زائد ویکسینیشن روزانہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننا اور ویکسینیشن کرانا ضروری ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 87 فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی۔ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 13 فیصد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن کروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بار بار لاک ڈان کے فیصلے پر تنقید کررہے ہیں وہ لوگ اسپتالوں کی صورتحال دیکھ لیں اور تنقید کرنے والے ڈاکٹرز سے ضرور بات کریں۔ اسپتالوں میں گنجائش موجود نہیں ہے۔ لاک ڈان کے تین دن گزر گئے ہیں۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ مل کر کام کریں۔ ڈیلٹا ویو کو روکنے کیلئے لوگوں کو قائل کرنا ہوگا کہ ویکسینیشن ضروری ہے اور جو لوگ لاک ڈان کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ یہاں آکر ڈاکٹرز سے ملاقات کریں اسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے۔ لاک ڈان کا نوٹیفکیشن پڑھ لیں صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تین دن گزر گئے ہیں پانچ دن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں ہنگامہ آرائی کاافسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہم ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔کل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسیمبلی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آیا اور ہم نے کوئی تفریق نہیں کی۔دوسری جانب پنجاب کے پانچ اضلاع میں آج 26 جولائی سے گھر گھرکورونا ویکسینیشن کے لئے محکمہ صحت نے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔زرائع کے مطابق پنجاب کی پانچ اضلاع لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور راولپنڈی میں گھر گھر کورونا ویکسینیشن کے لئے آج 26 جولائی سے خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لئے محکمہ صحت نے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن کو 14اگست تک 18سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی کو ویکسیئن لگانے کا ہدف دیا گیا ہے جبکہ راو لپنڈی کے لئے 70فیصد آبادی کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر ہے۔ حکومت نے لاہور میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹرز میں اضافہ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن اورایس او پیز پر عمل ہے۔اس لئے این سی او سی کے دیئے گئے ویکسینیشن کے اہداف کو پورا کیا جائے گا۔ جس کے لئے گھر گھر ویکسینیشن کیلئے موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسیئن لگوانے کیساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر پر عمل بھی جاری رکھیں۔معلوم ہوا ہے کہ اگلے مرحلہ میں سرگودھا سمیت پنجاب کے پندرہ اضلاع کو شامل کر کے گھر گھر ویکسینیشں مہم کو وسیع کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…