اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

آزاد کشمیر الیکشن میں شکست پر نواز شریف شدید برہم راجہ فاروق حیدر کو اہم ہدایات جاری

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کا معاملہ پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے شدید برہمی کا اظہار کر تے ہوئے پارٹی رہنمائوں سے شکست کی وجوہات سے متعلق معلومات حاصل کر لی ہیںجبکہ لیگی رہنمائوں نے شکست کی وجہ حکومت کی بدترین دھاندلی قرار

دیدی ہے ۔ ذرئع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز، ،راجہ فاروق حیدر،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال و دیگر رہنماؤں کو فون کیئے اور آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کی وجوہات بارے معلومات حاصل کیں۔ ن لیگ کے رہنماؤں نے شکست کی وجہ حکومت کی بدترین دھاندلی قرار دے دی، سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے موقف اپنایا کہ دس بجے رات تک ن لیگ جیت رہی تھی پھر نتائج روک لیے گئے جس پر سابق وزیراعظم نے راجہ فاروق کو ہدایت کی اگر دھاندلی ہوئی ہے تو اس کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے یہ موقف اپنا یا کہ ہمیں منظم منصوبہ بندی سے ہرایا گیا ہے ۔ امکان ہے کہ نوازشریف کی ہدایت پر ن لیگ کے سینیئر رہنما جن میں راجہ فاروق حیدر،شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال وزیراعظم ہاؤس مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرینگے، ن لیگی رہنما شکست کی وجوہات اور دھاندلی کے شواہد میڈیا کے سامنے لائیں گے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اہم دستاویزات بھی پریس کانفرنس میں پیش کرینگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…