ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

نایاب برفانی چیتے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے چڑیا گھر میں موجود نایاب چیتے میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چڑیا گھر میں جانوروں کو عالمی وبا سے بچانے کے لیے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے

لیکن متاثرہ چیتے کو ویکسین نہیں لگائی گئی تھی۔ تاہم چڑیا گھر کی انتظامیہ نے دیگر جانوروں کو وائرس سے بچانے کے لیے ویکسین کا عمل تیز کر دیاہے۔جنگلی حیات کی نگہداشت کے ماہرین نے بتایا کہ برفانی چیتے کو گزشتہ جمعرات سے کھانسی اور زکام تھا، جس کے بعد اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا، جس میں وائرس کی تصدیق ہوئی، لیکن برفانی چیتے میں کوئی خطرناک علامات موجود نہیں ہیں۔انتظامیہ کے مطابق ان کے لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ چیتے کو وائرس کہاں سے لگا، لیکن وہ جنگلی حیات کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔جنوری سے ڈاکٹرز جانوروں کو عطیہ کیے جانے والے اسپائک پروٹین ویکسین لگا رہے ہیں، جو انسانی استعمال کے لئے نہیں ہیں۔ سین ڈیاگو کے گوریلوں میں کورونا وائرس بڑھنے کے بعد چڑیا گھر نے اس ویکسین کا کامیاب استعمال کئی بندروں پر بھی کیا۔چڑیا گھر کی نیوز ریلیز کے مطابق، چڑیا گھر میں ویٹرنری ٹیمیں وائرس سے متاثر ہونے والے وائلڈ لائف جانوروں پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہی ہیں، جن میں چیتے، شیر، جیگوار، پہاڑی شیر اور دیگر شامل ہیں۔یہ پہلی بار نہیں ہوا جب امریکا کے چڑیا گھر میں چیتے میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہو۔ اس سے پہلے دسمبر میں لوئس ول چڑیا گھر میں ایک ساتھ تین چیتوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جو چڑیا گھر کے عملے سے ہی متاثر ہوئے تھے۔سنو لیپرڈ ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں برفانی چیتوں کی تعداد صرف 4 سے 6 ہزار رہ گئے ہیں۔ جنہیں معدوم ہونے سے بچانے کے لیے عالمی طور پر فوری اقدامات کرنے ہوں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…