جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ماسک نہ پہننے پر پولیس اہلکار نے طالبعلم کو گولی ماردی

datetime 26  جولائی  2021 |

کنساشا(این این آئی)جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے پر طالب علم کو گولی ماردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی

رپورٹ کے مطابق ہنور یونیورسٹی کے اسائمنٹ کے لیے طالب علم ویڈیو بنا رہا تھا کہ پولیس اہلکار نے اسے فلم بندی کے دوران ماسک پہننے کو کہا جس پر ہنور شما نے ماسک نہ پہننے کی وجہ بتائی۔پولیس اہلکار جس کو پیسے کی پیشکش کی توقع تھی وہ مشتعل ہوگیا اس نے طالب علم پر مزاحمت کرنے کا الزام لگایا اور گولی چلادی۔لڑکے کے دوستوں کے مطابق ہنورشما نامی لڑکا یونیورسٹی آف کنشاسا کی فیکلٹی آف آرٹس کا طالب علم تھا۔کنشاسا پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گولی مارنے والا اہلکار فرار ہے ، پولیس اس کی تلاش کیلئیہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔اس کے علاوہ پولیس نے واقعے کے دوران موجود دیگر 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔واضح رہے کانگو میں کورونا سے بچا کیلئے ماسک پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے ،خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…