ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز کیلئے افغان ٹیم کا اعلان! سیریز کب ہونے جا رہی ہے ؟

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی باقاعدہ کرکٹ سیریز کیلئے افغان ٹیم کا اعلان، سیریز کا وینیو بھی تبدیل کر دیا گیا

، متحدہ عرب امارات میں آئی پی ایل کے انعقاد کے باعث سیریز سری لنکا میں ہونے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور افغان کرکٹ ٹیموں کے درمیان افغانستان میں شیڈول ون ڈے سیریز سے متعلق اہم خبر سا منے آگئی ہے کہ یہ سیریزسری لنکا میں ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ سیریز کی میزبانی سری لنکا میں کرے گا اور سیریز مہندا راجہ پاکسا انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہمبنٹوٹا میں ہوگی۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں سیریز کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور معاملات طے ہونے پر سیریز کا وینیو اور شیڈول پی سی بی سے شیئر کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیریز یکم سے پانچ ستمبر تک ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک کی سیریز میں تین ون ڈے شامل ہیں۔ یا د رہے کہ افغانستان نے سیریز کیلئے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…