منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چچا نے اپنی بہو کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کو ذلیل و خوار کرکے تھانے سے نکال دیا

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقہ میں چچا کی اپنی بہو کے ساتھ مبینہ زیادتی۔ پولیس نے متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کو 8گھنٹے تک تھانہ میں محبوس بناتے ہوئے ذلیل و خوار کرکے تھانہ سے نکال دیااور کارروائی سے انکار کر دیا۔ متاثرہ خاتون کم سن بچے کو لے کر در در کے دھکے کھانے لگی۔متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ظالم چچا سسر کوبااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے اور پولیس کارروائی سے انکاری ہے۔ انصاف نہ ملا تو ہم خود کشی کرلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاں علاقہ تھانہ صدر جڑانوالہ چک نمبر235گ ب کے رہائشی محنت کش آصف علی کی جواں سالہ بیوی ایک شیر خوار بچی کی ماں کائنات اشرف گذشتہ دنوں گھر اکیلی موجود تھی کہ اس کا چچا سسر نذیر احمد گھر میں گھس آیا اور گھر میں سوئی ہوئی کائنات اشرف کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر جڑانوالہ متاثرہ خاتون، اس کی شیر خوار بیٹی اور شوہر کو تھانہ میں لے گئے جہاں 8گھنٹے تک ذلیل و خوار کرتے رہے اور کاروائی سے انکار کرتے ہوئے رات گئے دھکے دے کر تھانہ سے باہر نکال دیااور میڈیکل کیلئے ڈاکٹ بھی نہ دیا۔ جس کے بعد متاثرہ خاتون نے بذریعہ عدالت اپنا میڈیکل کروایا لیکن پولیس کی موجودگی کے بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہ کرسکی ہے اور آج تک ہسپتال کے چکر لگا رہی ہے۔ متاثرہ خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس تھانہ صدر ملزم پارٹی کے ساتھ بااثر افراد کی مداخلت کی وجہ سے ساز باز ہوچکی ہے اور ہمیں پولیس کی طرف سے دبا ڈالا جارہا ہے کہ اس وقوعہ کو جھٹلا کر اپنے گھر کی راہ لو۔ کائنات اشرف اور اس کے شوہر محمد آصف نے کہا کہ

جب بھی ہم تھانہ میں حصول انصاف کیلئے درخواست لے کر جاتے ہیں ہمیں دھکے اور غلیظ گالیاں دے کر تھانہ سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔ متاثرہ خاتون کو انصاف کی عدم فراہمی پر ایس ایچ او صدر جڑانوالہ افضل چیمہ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ خاتون اپنے چچا کو جان بوجھ کر بدنام کررہی ہے بھلا ایک ادھیڑ عمر شخص ایک خاتون

کے ساتھ زبردستی زیادتی کیسے کرسکتا ہے؟۔ متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر نے اعلی حکام سے کاروائی کی اپیل کرتے ہوئے انصاف طلب کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملا تو ہم دونوں میاں بیوی اپنی کم سن بیٹی سمیت خود کشی کرلیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انصاف دینے والے اداروں اور حکومت وقت پر ہوگی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…