اوورسیز پاکستانیزعدالتوں کے قیام کیلئے مسودہ تیار، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بڑی سہولت کا اعلان

20  جولائی  2021

لاہور(این این آئی ) پنجاب بھر میں اوورسیز پاکستانیزعدالتوں کے قیام کیلئے مسودہ تیار کرلیا گیا، قانون سازی کے بعد اوورسیز پاکستانیز کے پنجاب میں تنازعات کے کیسز خصوصی عدالتوں میں سنے جا سکیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ مسودہ قانون کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جس شہر میں ضروری سمجھیں اوورسیز پاکستانیز خصوصی عدالت قائم کر سکیں گے،

اوورسیز پاکستانی عدالتوں میں 7 روز سے زائد کا التوا نہیں دیا جائے گا، مجوزہ قانون میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز 6 ماہ میں نمٹانے کا وقت مقرر کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیز عدالتوں میں سائلین ای فائلنگ کے ذریعے کیسز دائر کرسکیں گے۔اوورسیز پاکستانی نوٹری پبلک یا پاکستانی قونصل کی تصدیق کیساتھ ای فائلنگ کر سکیں گے، اوورسیز پاکستانیز عدالتوں میں ای فائلنگ کیلئے ہائیکورٹ رولز بنائے گی، کیس کی پیروی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے بھی کارروائی میں شامل کیا جا سکے گا، اوورسیز پاکستانی متعلقہ قونصلیٹ میں بیٹھ کر ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی عدالت میں گواہی بھی دے سکے گا، خصوصی عدالت کیس کی کارروائی سے قبل سائل کے اوورسیز پاکستانی ہونے کا فیصلہ کرے گی۔مجوزہ مسودہ قانون کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ ایک یا 2 بنچ اوورسیز پاکستانیز کے کیسز میں اپیل کی سماعت کیلئے مقرر کر سکتے ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 15 سالہ تجربے کے حامل ریٹائرڈ یا حاضر سروس سیشن جج یا وکیل کو فوکل پرسن تعینات کر سکتے ہیں۔ پنجاب بھر میں اوورسیز پاکستانیزعدالتوں کے قیام کیلئے مسودہ تیار کرلیا گیا، قانون سازی کے بعد اوورسیز پاکستانیز کے پنجاب میں تنازعات کے کیسز خصوصی عدالتوں میں سنے جا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…