پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کیخلاف میچ کی ذمہ داری ویرات کوہلی اور روہت شرما پر عائد ہوگی

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن ) سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میچ ہونے پر ساری ذمہ داری کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2019ء� کی طرح اب بھی ان ہی دونوں کی پرفارمنس اہم ہوگی۔

ایک انٹرویو میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں کھیلے جارہے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ بہت خاص ہوگا، پریشر اور جوش و جذبے سے بھرپور اس میچ میں سینئر کھلاڑیوں پر ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ آگے بڑھ کر پرفارم کریں، اس اہم میچ میں میرے نزدیک ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بھارت کی امیدوں کا سارا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانا ہوگا۔بھارت لوک سبھا کے رکن اور سابق کرکٹر ںے کہا کہ نوجوان کرکٹرز باصلاحیت ضرور ہیں لیکن ایسے میچز میں ان پر دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے، اگر سینئرز کی کارکردگی بہتر ہوگی تو انہیں بھی اعتماد ملے گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری معرکہ ورلڈکپ 2019ء� میں اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں ہوا تھا۔ اس مقابلے میں روہت شرما نے 140 جبکہ کوہلی نے 77 رنز بنائے تھے اور بھارتی ٹیم 89 رنز سے فاتح رہی تھی۔ اس بار آئی سی سی کے جاری کردہ گروپس میں پاکستان اور بھارت کو گروپ ٹو میں ایک ساتھ رکھا گیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…