لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلبہ کالج اور یونیورسٹی میں داخلے کی فکر چھوڑ کر صرف امتحانات پرتوجہ دیںکیونکہ یہ معاملات بھی طے ہوجائیں گے۔ اس وقت طلبہ
صرف امتحانات پر توجہ دیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم ڈی کیٹ کا امتحان بغیررزلٹ کے دیا جاسکتا ہے، یونیورسٹیوں کو حکومت نے درخواست کی ہے کہ جو طلبہ امتحان میں اچھا پرفارم کرتے ہیں ان کو پرویژنل ایڈمیشن دے دیں۔شفقت محمود نے احتجاجی طلبہ کی حمایت پر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال تو طلبہ کو پرانے نتیجے پر پاس کر دیا تھا تاہم اس بار کس بنیاد پر بچوں کو پاس کیا جائے،دوسال سے کوئی امتحانات ہوئے نہیں اور اس بار طلبہ کی اکثریت خود امتحان دینا چاہتی ہے۔انہوںنے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی نصاب 40 فیصد کم کردیا گیا ہے اوراختیاری مضامین میں خصوصی رعایت دی گئی ہے۔