اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

افغانستان میں طالبان شدید لڑائی کے بعد قندھار میں داخل، رات کا کرفیو نافذ،ٹیلیفون سروس معطل

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) افغانستان میں طالبان شدید لڑائی کے بعد قندھار میں داخل ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان شدید مزاحمت کے بعد قندھار شہر کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے،حکومت کی جانب سے قندھار میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا،ٹیلی فون سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔افغان حکومت کی جانب سے قندھار جیل میں قید طالبان کو ہنگامی طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز گورنر قندھار نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل میں موجود کچھ افراد نے قندھار پر طالبان کے قبضے کی راہ ہموار کی اور ان افراد کی ایک ٹیلی فون کال پر 10 سے 12 چوکیاں خالی کر دی گئیں۔ جس پر طالبان نے بغیر کسی مزاحمت کے قبضہ کر لیا۔انہوں نے کہاکہ کہ سیاسی طور پر طالبان قندھار شہر پر قابض ہو چکے ہیں تاہم ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی اور کابل میں بیٹھے جن افراد نے طالبان کا ساتھ دیا ہے جلد ان کے نام منظر عام پر لاؤں گا۔دوسری جانب تخار کے دارالحکومت طلوقان پر بھی قبضے کے لیے شدید لڑائی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ افغان حکومت نے صوبہ پروان کا ضلع شیخ علی اور بامیان کا ضلع کمہرد کو طالبان سے چھڑانے اور 280 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔امریکی فوج کی جانب سے تین بلیک ہاک ہیلی کاپٹر افغان فورسز کے حوالے کر دئیے گئے ہیں۔ افغانستان میں طالبان شدید لڑائی کے بعد قندھار میں داخل ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان شدید مزاحمت کے بعد قندھار شہر کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے،حکومت کی جانب سے قندھار میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا گیا،ٹیلی فون سروس بھی مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔افغان حکومت کی جانب سے قندھار جیل میں قید طالبان کو ہنگامی طور پر کسی دوسری جگہ منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…