بابر اعظم کی تعریف شائقین کرکٹ نے انگلش ویمن کرکٹ ٹیم میں اپنی ”بھابھی” ڈھونڈ لی

18  جولائی  2021

لیڈز (این این آئی)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین پرفارمنس دکھانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل ویٹ کی جانب سے تعریف کیئے جانے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے شروع ہوگئے انگلش ویمن کرکٹر ڈینیئل نے ٹوئٹر

پر جاری کیئے گئے اپنے ایک پیغام میں بابر اعظم کا نام لکھا تھا اور اس کے ساتھ حیرانی اور تالیاں بجانے کی ایموجی کا استعمال بھی کیا تھا۔انگلش ویمن کرکٹر کے اس ٹوئٹ پر پاکستانی صارفین کے تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔کوئی انہیں مستقبل کی قومی بھابھی قرار دے رہا ہے، کسی نے ڈینیئل کے نام کے ساتھ بابر اعظم کا نام جوڑ دیا تو کسی نے بابر اعظم کو شادی کی مبارک باد دیدی۔نوید عباسی نامی صارف نے لکھا کہ لگتا ہے خاتون آپ بابر اعظم کے عشق میں مبتلا ہو گئی ہیںایک صارف نے کہا کہ ڈینیئل کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پر 5 یا 6 ہزار لائکس آتے تھے تاہم بابر اعظم کے نام کے ٹوئٹ پر انہیں اب تک 23 ہزار لائیکس آچکے ہیں، یہ بابر اعظم کے نام کا ہی کمال ہے۔واضح رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے ہوم ٹیم کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دی تھی۔اس میچ میں بابر اعظم نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، محمد رضوان کے ساتھ انہوں نے 150 رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…