ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

سر میں جوئوں کے باعث 4 سالہ بچی موت کے دہانے پر، غفلت پر ماں گرفتار

datetime 18  جولائی  2021 |

انڈیانا(این این آئی) امریکی ریاست میں سر کے سیکڑوں جوں نے ایک بچی کے جسم سے سارا خون چوس کر اسے موت کے منہ میں پہنچا دیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ریاست انڈیانا کے شہر اسکاٹسبرگ میں 26 سالہ خاتون شیان نکول سنگھ نے اپنی 4 سال کی بیٹی کو ایمرجنسی میں اسپتال میں داخل کرایا، ڈاکٹرز نے بچی کا معائنہ کیا توحیران رہ گئے۔بچی کے سر میں سیکڑوں جوئیں تھیں

جنھوں نے بچی کے جسم سے خون چوس کر اس کو موت کے منہ تک پہنچا دیا تھا، ڈاکٹرز کی رپورٹ پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کیماں کو گرفتار کر لیا۔چار سال کی بچی کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، بچی کے جسم میں خون تھا ہی نہیں، جب ڈاکٹرز نے معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ بچی کے خون میں آکسیجن نہیں ہے، اور وہ نہ چل پا رہی تھی نہ بول سکتی تھی۔ڈاکٹرز پہلے سمجھ ہی نہیں پائے کہ بچی کو کیا پریشانی ہے؟ اس کے بعد جب انھوں نے جانچ کی تو معلوم ہوا کہ بچی کے سر میں کافی زیادہ جوئیں ہیں اور ان جوں نے ہی بچی کے جسم میں موجود خون سے سارا آکسیجن چوس لیا تھا، اور خون میں آکسیجن نہ ہونے کے برابر تھا۔اس معاملے کے سامنے آنے پر پولیس نے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا، شیان نکول سنگھ کو بچے کا دھیان نہ رکھنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا، شیان پر بچی کا دھیان نہ رکھنا اور درست خیال نہ رکھنے کی وجہ سے نقصان جیسی دفعات لگائی گئی ہیں، یہ چارجز ڈاکٹرز کے ذریعے دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر لگائی گئیں۔ڈاکٹرز نے بتایا کہ جب بچی کو اسپتال لایا گیا تب اس کی حالت کافی خراب تھی، بچی کے جسم میں موجود خون میں ہیموگلوبین نہیں تھا، ہیموگلوبین خون میں موجود آکسیجن ہوتا ہے، جو جسم کے سارے اعضا میں خون کی سپلائی کرتا ہے۔واضح رہے کہ ایک نارمل انسان کے جسم میں فی ڈیسلیٹر 12 گرام ہیموگلوبین ہوتا ہے، لیکن جب بچی کو اسپتال میں لایا گیا تھا تب یہ صرف تقریبا پونے 2 گرام ہیموگلوبین ہی تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…