پاکستانی اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں

17  جولائی  2021

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈراموں میں اداکار ی کے جوہر دکھانے والی لیجنڈری اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کرگئیں۔اداکارہ کافی عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلاتھیں۔ کچھ ماہ قبل اداکارہ نے مالی مدد کی درخواست بھی کی تھی۔نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء ڈیفنس فیز 2 کراچی میں میں ادا کی جائیگی۔

یاد رہے کہ کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی تھی اپنے ایک بیان میں نائلہ جعفری نے کہا تھا کہ گزشتہ 6 سال سے کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوں اور دوسری کیمو تھراپی بھی نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ تھا کہ مجھے انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا کہ پہلے انفیکشن کو کنٹرول کیا جاسکے اور ایک بات جو میں اس دوران سوچتی رہی وہ یہ کہ ہماری حکومت اور پالیسی ساز وں کو فن اور آرٹ سے متعلق لوگوں کا سوچنا چاہیے۔اداکارہ نے کہا تھا کہ جب میں نے پی ٹی وی جوائن کیا تو ہمیں دوبارہ نشر کیے جانے والے شوز کی رائیلٹی ملا کرتی تھی، اگرچہ یہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن اس کے باوجود ہمیں خوشی ہوتی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں 6 سال سے بیمار ہوں، سب نے میرا ساتھ دیا اور مدد کی تاہم میں سوچتی ہوں کہ کاش جو ہمارے شو ری پلے ہورہے ہیں اگر ان شوز کا کچھ فیصد حصہ آج بھی ہمیں ملتا رہتا تو مجھ جیسے بہت سے لوگوں کو آسانی ہوسکتی تھی۔اداکارہ نے اپنے ویڈیو بیان میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرا مطالبہ ہے آنے والے وقت میں اس حوالے سے کام کیا جائے کیونکہ یہ مجھ جیسے سینئر آرٹسٹ کے لیے بہت اچھا ہوگا جن کے لیے بہت سی چیزیں مینیج کرنا بہت مشکل ہے۔ کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی تھی۔ایک بیان میں نائلہ جعفری نے کہا تھا کہ گزشتہ 6 سال سے کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہوں اور دوسری کیمو تھراپی بھی نہیں ہوسکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…