منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

موجودہ حکومت کے مقابلے میں ملک کو زیادہ بہتر چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طالبان

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)طالبان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان میں سیاسی سمیت کسی بھی نظام حکومت کو کابل حکومت کے مقابلے میں زیادہ بہتر طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔عرب نیوز کو انٹرویو میں ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے اور ہم نے یہاں طویل عرصے حکومت بھی کی ہے اور اب بھی ہمارے پاس حکومت چلانے والے اہل اور تجربہ کار لوگ موجود ہیں

اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل میں افغانستان کے سیاسی سیٹ اپ سمیت کسی بھی نظام حکومت کو موجودہ حکومت سے زیادہ بہتر طریقے سے چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔جنگ بندی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں سہیل شاہین نے کہا کہ پہلے ہمیں سیاسی روڈ میپ کے حل تک پہنچنا ہوگا جس پر سب اتفاق کریں اس کے بعد ہی سیز فائر پر غور کیا جا سکتا ہے۔افغانستان میں کئی سرحدوں اور کاروباری راہداریوں کا کنٹرول حاسل کرنے کے بعد کی صورت حال پر طالبان ترجمان نے کہا کہ جن علاقوں اور سرحدوں پر اسلامی امارات کی حکومت قائم ہوچکی ہیں وہاں لوگوں اور اشیاء کی آمد و رفت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی بلکہ اب بغیر کرپشن اور آسانی سے تجارتی سامان کی ترسیل جاری رکھ سکیں گے۔سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان کے زیر اثر علاقوں میں لوگ بہت خوش ہیں اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ترجمان طالبان نے اقوام متحدہ، دیگر عالمی اداروں اور ممالک سے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ امریکا سے امن معاہدے میں ہم نے افغانستان کی سرزمین کو امریکا اور اس کے اتحادیوں سمیت دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دینے کا عہد کیا تھا اور اس حوالے سے القاعدہ کو بھی پیغام بھیج دیا ہے۔سہیل شاہین نے ایک بار پھر اس دعوے کی تصدیق کی کہ طالبان نے 85 فیصد علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور تقریباً روز ہی افغان اہلکار سرنڈرز کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…