جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں غیرملکیوں کے لیے دروازے بند ہونے لگے؟

datetime 16  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں سعودائزیشن کے تحت مقامی شہریوں کو نوکریاں فراہم کی جارہی ہیں، اب تک تقریباً شعبوں میں غیرملکیوں کے بجائے بڑی تعداد میں

سعودیوں کو رکھا جاچکا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت میں تمام نجی اور سرکاری شعبوں میں مقامیوں کی تعداد بڑھانا ہے، اسی سبب کئی ایسے عہدے بھی ہیں جہاں غیرملکیوں کی بھرتی ممنوع ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق گزشتہ 2 برس کے دوران انجینیئرنگ اور دیگر شعبوں میں 71 ہزار سے زیادہ سعودیوں کو روزگار دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں متعلقہ اداروں میں کارکنان کی سعودائزیشن پروگرام کے تحت 71 ہزار سے زیادہ سعودی شہریوں کو 2 برس میں روزگار ملا ہے، اس پروگرام کا آغاز دو سال قبل کیا گیا تھا۔سرکاری اداروں اور کم از کم 51 فیصد سرکاری شیئرز والی کمپنیوں میں مینٹیننس اور آپریشنل کارکنان کی سعودائزیشن کا منصوبہ نافذ کرانے میں 6 سرکاری ادارے حصہ لے رہے ہیں۔مذکورہ بالا ادارے دفتری پیشوں، انجینیئرنگ، تکنیکی، ہنرمندی اور نگرانی والی اسامیوں پر سعودیوں کی تقرری کے مواقع پیدا کررہے ہیں۔ اس ضمن میں دیگر پروگرامز بھی متعارف کرائے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…