جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب نے حج سے قبل کورونا فراڈ کی سازش ناکام بنادی، 120سے زائد افراد گرفتار

datetime 16  جولائی  2021 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے حج کے آغاز سے 2 روز قبل جعلی کورونا ویکسین اور ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹس کی خریداری یا فراہمی کے الزام میں 120 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سر کاری میڈیاکے مطابق ملزمان میں

وزارت صحت کے 9 عہدیدار بھی شامل ہیں جن سب پر الزام ثابت ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس کووِڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حامل 60 ہزار سعودی شہری حج کا فریضہ انجام دیں گے اور یہ دوسری مرتبہ ہے کہ حج کا انعقاد محدود پیمانے پر ہورہا ہے۔جعلی سرٹیفکیٹس کے کیس میں ملوث ملزمان نے مبینہ طور پر اپنی خدمات کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔سعودی میڈیاکے مطابق ان خدمات میں انفیکشن اسٹیٹ تبدیل کرنا، ویکسینیشن اسٹیٹس تبدیل کرنا اور ویکسین کی ایک خوراک کو کو دو خوراک لگے ہوئے دکھانا شامل ہے۔ دھوکہ دہی میں 9 سعودی شہری، 12 رہائشی سمیت 21 افراد ملوث ہیں جنہوں نے 76 سعودی شہریوں اور 16 رہائشیوں کو اپنی غیر قانونی خدمات فراہم کیں۔قبل ازیں جولائی میں ہی سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ غیر قانونی طور پر کورونا وائرس کے اعداد و شمار میں گڑ بڑ کی اسی طرز کی سازش میں وزارت صحت کے 2 عہدیداران سمیت متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا اس سلسلے میں مجرمانہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا تھا لیکن ملزمان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔سعودی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق مملکت میں اب تک 3 کروڑ 40 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین کی 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کیدوران اس خلیجی ملک میں ایک ہزار 165 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 15 مریض انتقال کر گئے، اب تک ملک میں 5 لاکھ 6 ہزار 125 کورونا کیسز اور 8 ہزار 35 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔سعودی عرب میں اگست تک صرف ویکسینیٹڈ افراد کو سرکاری عمارات، تعلیمی اداروں یا تفریحی مقامات پر جانے اور پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔اسی طرح سرکاری اور نجی شعبے میں بھی صرف ویکسینیٹڈ ورکرز کو اپنے کام کی جگہوں پر واپس آنے کی اجازت ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…