بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مولانا طارق جمیل نے پمز میں زیر علاج بچے کی خواہش پوری کر دی

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے زخمی بچے کی خواہش پوری کرنے کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا سفر کیا۔انسٹاگرام پر مولانا طارق جمیل کے تصدیق شدہ اکائونٹ پر چند تصاویر شیئر

کرتے ہوئے ان کے چاہنے والوں کو عالم دین کے اسلام آباد پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔شیئر کی گئی تصاویر میں مولانا طارق جمیل کو بچے سے خوش دلی سے ملتے اور مسکراتے ہوئے ہاتھ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے۔پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز خاص طور پر اس بچے سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کاسفر کیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مولانا صاحب سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مولانا صاحب کی جانب سے بچے کا پتہ لگانے کی درخواست کی گئی تھی، بچے کا پتہ معلوم کرنے میں 4 دن لگے جو کہ اس وقت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز ) اسلام آباد میں داخل ہے، بچے کا آپریشن آج کیا جائے گا۔دریں اثنا عالم دین کی جانب سے عقیدت مندوں سے بچے کے لیے دعائوں کی درخواست کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…