ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

چینی ،درجہ اول اور دوم کے گھی ٗ آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)چینی ، گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ، درجہ اول کے آئل اور گھی کی قیمت میں27جبکہ درجہ دوم کی قیمت میں 17روپے اضافہ کر کے سپلائی شروع کر دی گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت میں 275روپے اضافہ ہو گیا ۔ درجہ اول کے گھی کی فی کلو قیمت 27

روپے اضافے سے338روپے جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی 135روپے اضافے سے1555روپے سے بڑھ کر1690روپے کی ہو گئی ۔ درجہ اول کے آئل کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے ۔ درجہ دوم گھی کی قیمت 17روپے اضافے سے278 روپے ہو گئی ۔ درجہ دوم کے 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت200روپے اضافے سے3130روپے سے بڑھ کر3330روپے تک پہنچ گئی جبکہ اس کے آئل کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے ۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی پچاس کلو بوری کی قیمت 275روپے اضافے سے4975روپے تک پہنچ گئی جس کے بعد پرچون سطح پر چینی 105سے110روپے فی کلو پر فروخت ہو رہی ہے ۔دوسری جانب مسلم لیگ(ں)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار صرف فوٹو سیشن وزیراعلی ہیں،پنجاب کے چھ سات طاقتور وزراہی اصل میں خود کو وزیراعلی سمجھتے ہیں۔پنجاب میں مہنگائی کی شرح بلندترین سطح پر ہے پنجاب کے وزیر خوراک اور وزیرتجارت لاپتہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب کا ارسطو وزیر تجارت تین سالوں سے غائب ہے،ہمیں لیکچر دینے والوں کے آج اپنے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں۔عوام کے غیض و غضب سے بچنے کیلئے منہ چھپائے بیٹھے ہیں۔نئے پاکستان میں غریب کیلئے دو ہی چیزیں عام ہیں ایک خودکشیاں اور دوسری مہنگائی،عید میں چھ دن باقی ہیں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اچانک سو فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔عام آدمی مہنگائی مافیا کے رحم کرم پر

ہے۔،حکمران صرف بیانات سے ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہارہے ہیں۔عمران خان نے ایک دن رات کو خواب دیکھا، انہوں نے صبح اٹھتے ہی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔پرائس کنٹرول کمیٹیاں ختم کرکے مہنگائی مافیا کو کھلی چھٹی دی گئی ہے۔ذہنی معذور شخص کے غلط فیصلوں کا خمیازہ مزدور اور تنخواہ دار طبقہ بھگت رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…