جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

یورپی یونین کا ایران اور پاکستان کیلئے 20 لاکھ یو رو امداد کا اعلان

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) یورپی یونین نے ایران اور پاکستان میں کووڈ 19، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کے لیے 2 کروڑ 20 لاکھ یورو امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

برسلز میں یورپی یونین کے صدر دفاتر سے اعلان کے مطابق پیکج میں 70 لاکھ یورو پاکستان میں فلاحی اداروں کو فراہم کیے جائیں گے جو بشمول افغان مہاجرین، میزبان کمیونٹیز کے لیے کام کررہی ہیں۔ امداد تنازعات، نقل مکانی، کووڈ19، غذائی قلت اور قدرتی آفات سے متاثرہ پاکستانی اور افغانیوں کے لیے ہوگی۔پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور زلزلے جیسی متعدد آفات کا سامنا کرتا ہے۔کل فنڈز کا تقریباً 60 فیصد صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختص کیا گیا ہے، کووڈ 19 کی وجہ سے ملک کے صحت کے نظام پر سخت دباؤ ڈالا ہے۔ ایک کروڑ 50 لاکھ یورو کی گرانٹ ایران میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیموں کو فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ایرانیوں اور افغان باشندوں کی مدد کریں۔فنڈز کا ایک حصہ کورونا وائرس سے متعلق طبی شعبہ میں ضرورت آلات کے لیے خرچ کیا جائے گا۔یورپی یونین کے کمشنر برائے کرائسس مینجمنٹ جینز لیناراسک نے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ایک مرتبہ پھر ممکنہ طور پر قدرتی خطرات کا سامنا کریں گے، کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ممالک کے حالات سازگار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دنیا بھر میں افغان مہاجرین کے اصل میزبان ممالک بھی ہیں۔ یورپی یونین اس نازک وقت پر دونوں ممالک میں انسان دوست تنظیموں کی مدد کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…