جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

پشاور میں طالبان کے پرچم لہرانے کا معاملہ 2 افراد گرفتار ٗمدرسہ سیل

datetime 13  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں ایک ریلی کے دوران افغان طالبان کا پرچم لہرانے اور نعرہ بازی کرنے کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک مدرسہ بھی سیل کر دیا گیا ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری کی جانب سے جاری کیے گئے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ سفید پرچم لہرانے کے واقعہ

کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یہ مقدمہ پولیس تھانہ ریگی میں درج کیا گیا ہے۔
واقعہ ہفتہ اور جمعہ کی درمیانی شب پشاور کے بورڈ بازار کے قریب پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں افغان طالبان کے سفید پرچم اٹھائے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار افراد نعرے لگاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق نیم شب کے وقت ریگی قبرستان میں ہجوم دیکھا گیا جو سفید پرچم اٹھائے ہوئے تھا اور کسی کی تدفین کی جا رہی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کے ایک رکن عبدالرشید افغانستان میں ہلاک ہو گئے تھے جن کی میت پاک افغان سرحد پر طورخم کے راستے پشاور لائی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنازے میں کافی تعداد میں لوگ اکٹھے ہوگئے تھے اور انھوں نے افغان طالبان کے سفید پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ ایسی اطلاع بھی ہے کہ میت طورخم سرحد سے قافلے کی شکل میں پشاور کے بورڈ بازار کے قریب راحت آباد سے ریگی قبرستان لائی گئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے عبدالرشید پشاور کے مولانا مفتی معروف کے بھتیجے تھے اور مولانا مفتی اسی علاقے ریگی کے رہائشی ہیں۔ پولیس کے مطابق تدفین کے بعد تمام افراد واپس چلے گئے تھے۔پولیس نے ایک مدرسے کو سیل کر دیا ہے اور مقامی لوگوں کے مطابق یہ مدرسہ مفتی معروف کا ہے جو مدرسہ احیا العلوم کے نام سے جانا جاتا ہے ۔



کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…