شہباز شریف جتنی مرضی انگلی لہرا لیں، ہم انھیں بھاگنے نہیں دیں گے، شہزاد اکبر

12  جولائی  2021

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہورہی، افغانستان میں بدلتی صورتحال پر گہری نظر ہے، کوشش ہے کابل میں ایک پرامن اور سب کی رائے پر مبنی نظام حکومت کے ذریعے آگے بڑھا جائے، اگر ایسا نہ ہوا تو بھی پاکستان کے اندر اس کے اثرات نہیں آنے دیں گے،

آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی کی پوزیشن مستحکم ہے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے ہیں،بلاول بھٹو زرداری میدان سے بھا گ گئے ہیں ،بہت جلد مریم نواز بھی راہ فرار اختیار کریں گی ، شہبازشریف پریس کانفرنس میں25ارب روپے کاجواب دے دیتے تواچھاہوتا لیکن شہبازشریف سے سوال پوچھیں توکہتے ہیں میٹروبنائی اورپنجاب کی بڑی خدمت کی سندھ اورپنجاب کوجوپیسہ دیاگیاوہ لندن یادبئی سے برآمدہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں وفاقی وز یر حماد اظہر اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس میں افغان امور، ملک میں توانائی کے مسائل سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کہ ہماری افغان پالیسی پاکستان کے مفاد پر ہے، وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ امن میں حصہ دار ہوں گے لیکن جنگ میں نہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہورہی، امید ہے کہ افغانستان کی سرزمین بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، سیاسی پارلیمانی قیادت عدم مداخلت کے اصول پر متفق ہے۔وزیراعظم نیواضح جواب دیاتھاکہ امن میں پارٹنرہیں لیکن جنگ میں نہیں کسی قسم کی کوئی پارٹنر شپ نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا افغانستان کے اندر امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتی ہے،

امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ اس وقت چاہے امریکا ہو، چاہے روس ہو یا پھر چین ہو تمام ممالک پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان کے معاملات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور وزیرخارجہ وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں وہاں

بھی اس حوالے سے بات ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے پالیسی بیان دیا تھا کہ امن کے حصے دار ہوں گے لیکن تنازع میں شراکت دار نہیں ہوں گے، اسی اصول کو ہماری پارلیمانی پارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا، جس کو تمام سیاسی جماعتوں نے اسی موقف کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزادکشمیرمیں پی ٹی آئی

کی پوزیشن مستحکم ہے پی ٹی آئی واحدجماعت ہے جس نے تمام حلقوں میں امیدوار کھڑے کیے ہیں۔پیپلزپارٹی کے صرف 8حلقوں میں امیدوارہیں اس لیے بلاول بھی بھاگ گئے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مریم نواز مہم چلا رہی ہیں، ان کے پاس بھی کوئی پالیسی نہیں

ہے اور انہیں کشمیر کی تاریخ کا علم نہیں ہے۔ مریم نواز کو علم نہیں ہے کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کتنی دفعہ کروٹیں بدل چکے ہیں، ان کو یہ بھی علم نہیں ہے کہ کشمیریوں کے لیے پاکستان نے کتنی قربانیاں دی ہیں مریم نواز وہاں جو پرچار کر رہی ہیں، اس کا نہ کوئی سر ہے اور نہ پیر ہے، اسی لیے پاکستان مسلم لیگ

(ن) نے ابھی سے انتخابات میں دھاندلی کا واویلا مچانا شروع کردیا ہے کیونکہ کشمیر میں ان کی سیاسی پوزیشن تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔شہبازشریف پریس کانفرنس میں25ارب روپیکاجواب دیدیتے تواچھاہوتا لیکن شہبازشریف سے سوال پوچھیں توکہتے ہیں میٹروبنائی اورپنجاب کی بڑی خدمت کی سندھ اورپنجاب کوجوپیسہ

دیاگیاوہ لندن یادبئی سے برآمدہوا انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ اسکینڈل سے ہمیں ان کی جائیدادوں کاپتہ چلا دیگرملکوں میں بھی جائیدادیں ہوسکتی ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف نے دعویٰ کیا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ واپس آگئی ہے لیکن میں چند اعداد شمار پیش کرنا چاہوں گا جب میں

دو ماہ قبل وزیر بنا تو میرے سامنے چونکا دینے والے حقائق تھے اور وہ میرے لیے بھی پریشانی کا باعث بن گئیں کہ پچھلی حکومت کیا کر کے گئی ہے۔ اس وقت لوڈشیڈنگ ترسیلی نظام کی وجہ سے ہورہی ہے پیداواری صلاحیت زیادہ ہے لیکن ترسیلی نظام کی وجہ سیلوڈشیڈنگ کاسامناہے۔ترسیلی نظام میں4ہزارمیگاواٹ کااضافہ کیاہم نے

ساڑھے 24 ہزارمیگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگرآپ نے بجلی کے سستے سودے کیے توگردشی قرضے کیوں بڑھے؟اس وقت کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے اگرکہیں لوڈشیڈنگ ہو بھی رہی ہے تووہ ترسیلی نظام کی کمزوری کیوجہ سے ہورہی ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ

(ن) کی حکومت کی جانب سے بجلی کے کیے گئے سودوں کی بدولت 2023 میں کرایے کی مد میں ادائیگیاں 1300 ارب سالانہ ہوں گے اور 2028 میں یہ 5 سے 6 ہزار ارب سے بھی زیادہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہبازشریف کولندن جانے نہیں دیاگیااس لییان کی طبیعت ناسازہے کچھ دن پہلے شہباز شریف نے کہا کہ ایف آئی اے

نے انہیں ہراساں کیالیکن پھر بھی انہیں لندن نہیں جانے دیا گیا۔اس مو قع پر معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بہتر ہوگا شہباز شریف لندن بھاگنے کی کوشش نہ کریں، وہ جتنی مرضی انگلی لہرا لیں، ہم انھیں بھاگنے نہیں دیں گے انھیں جب سے لندن نہیں جانے دیا گیا، تب سے ان کی صحت خراب ہے۔ انھیں سوالوں

کا جواب دینے کیلئے طلب کیا تھا لیکن لیگی رہنما نے چٹکلا چھوڑا کہ انھیں ایف آئی اے نے ہراساں کیا۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ ماضی میں سیف الرحمان جیسے لوگوں کو استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ لوگ جب مایوس ہوں تو اداروں پر حملے شروع کر دیتے ہیں۔ حمزہ شہباز سے ٹرانزیکشن اور منی لانڈرنگ سے متعلقہ سوال کیا گیا تو

انہوں نے کہا کہ رضوان صاحب! پہلے بھی کہا تھا وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ لیکن ایف آئی اے کے افسر نے پھر بھی اس دھمکی کے باوجود درگزر کیا۔معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا کہ یہ دھمکیاں ان کو وراثت میں ملی ہیں۔ یہ ویڈیو بنا کر ججوں کو بلیک میل کرتے رہے۔ میں فواد چودھری کی تجویز سے اتفاق کرتا ہوں، ان کے کیسز کو لائیو دکھانا چاہیے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ بڑے کیسز کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے کیونکہ لوگوں کا نظام انصاف پر اعتماد ہونا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…