جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹی وی چینلز پر حکومت کا احتساب ہوسکے گا خواتین پردے کے بغیر نہیں آسکیں گی طالبان ترجمان نے موسیقی سے متعلق بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک طالبان افغانستان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ اسلامی امارات کی پالیسی یہ ہے کہ کوئی بھی فرد ہو یا گروپ ہو ہم افغانستان کی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔

ہم ٹیکنالوجی کے خلاف نہیں ہیں اگر اسلامی نظام آجائے تو ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی کوشش کریں گے اور یہ اسلام کے مطابق ہے ۔جو اضلاع ہمارے قبضے میں آگئے ہیں ہم نے یہی بیان دیا ہے کہ اس علاقے میں جو میڈیا یا اخبار ہیں ان کو فنکشنل ہونا چاہئے جیسے ماضی میں تھے اور بھی چینلز آجائیں اس میں کوئی مضحکہ نہیں ہے لیکن اس کا مواد ہماری روایت و سوسائٹی کے مطابق ہوگا۔ ویسٹرن سوسائٹی تو بعد میں آئی ہے اسلام نے ہمیں آزادی بیان کی تعلیم دی ہے۔ ٹی وی چینلز پر حکومت کا احتساب ہوسکے گا تنقید بھی ہوگی اور خواتین اس میں پردے کے بغیر نہیں آسکیں گی، کیونکہ یہ ایک اسلامی سوسائٹی ہے ہم کیوں مغربی سوسائٹی کی عریانیت اپنائیں۔ موسیقی سے متعلق کہا کہ یہ خالص اسلامی مسئلہ ہے اس کا جواب مفتی صاحبان ہی دے سکیں گے اور جو بھی اسلامی اصول ہوگا اس کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…