سرگودھا(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سابق سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیاجبکہ تحریک انصاف ن لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ان کی معاشی پالیسیاں اور ماضی حال ایک ہے انہوں نے غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے زرائع کے
مطابق امیر جماعت اسلامی سابق سینٹر سراج الحق نے سرگودھا آمد پر قصبہ بھیرہ تاریخی مسجد جامع بگویہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کے اعلان کے 2 دن بعد ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا حکمرانوں کی غلط معاشی پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مقامی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں لارڈ میکالے کا نظام تعلیم، میکاولی کی سیاست اور عدالتوں میں انگریز کا نظام چل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ قرآن و سنت پر عمل نہ کرنے کے سبب ہم پوری دنیا میں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں اکثریت میں ہونے کے باوجود مسلمان مغلوب ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سودی نظام کے خاتمہ اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور مہنگائی کے خلاف پورے ملک میں جماعت اسلامی کی مہم جاری ہے عوام کا فرض ہے کہ وہ اس مہم میں جماعت کا ساتھ دیں۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جامع مسجد بگوی کے بگوی خاندان کی خدمات کو سراہا اور موضع کلس تشریف سجادہ نشین پیر شمیم صابری کے ساتھ علماء و مشائخ سے ملاقات کی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا