کوہاٹ(این این آئی)ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوا میں سی این جی گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد سوئی نادران گیس کمپنی لمیٹڈ نے صوبائی
دارلحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں 29 جون سے 5 جولائی تک سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی کا سلسلہ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ روز سے ملک بھر میں قدرتی گیس کی کمی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں سی این جی سٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی فراہمی کا سلسلہ بند کر دیا گیا تھا دوسری طرف خیبر پختونخوا کے سی این جی سٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کے سوئی نادران گیس کمپی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی رہنمائوں اور تاجروں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے وافر مقدار می گیس فراہمی کے باوجود یہاں کے صارفین کے لیے گیس لوڈشیڈنگ افسوسناک فیصلہ ہے انہوں نے حکومت خیبر پختونخوا کے صنعتی اور گھریلو صارفین کے لیے بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رکھے۔