ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولنے کا اعلان ،پہلا سکول آج ملتان میں کھلے گا‘ وزیرتعلیم کا اعلان

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے تعلیم کے بعد دوسرا مرحلہ ان کو نوکریاں دینا ہوگا ، آج ( بدھ) ملتان میں پہلے سکول کا افتتاح ہوگا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

ٹرانس جینڈر جب ریگولر سکول میں جائیں گے تو انہیںکچھ مشکلات ضرور درپیش ہوں گی،بعض اوقات بچے چونکہ ناسمجھ ہوتے ہیں وہ ایسے سخت الفاظ کہہ جاتے ہیں جن کو برداشت کرنا پڑتا ہے، پہلا مرحلہ یہ ہے کہ ہم ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھول رہے ہیں، اس کا نام ہم نے ٹرانس ایجوکیشن رکھا ہے، ایم فل بھی ڈھونڈے ہیں جو کہ ان سکولوںمیں پڑھانا چاہتے ہیں، دوسرا مرحلہ انہیں نوکریاں دینے ہوگا۔اس اقدام کا مثبت نتیجہ آئے گا، اس مقصد کے لئے ہم پہلے ملتان میں ان کے لئے سکول کھول رہے ہیں ،سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹراحتشام تمام فرائص اپنی زیر نگرانی کرائیں گے،اس کے بعد لاہور، راولپنڈی اور جتنے ہمارے مرکزی ڈویژن ہیڈکوارٹر ہیں وہاں ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولیں گے، وہ دن بھی آئے گا جب یہ ریگولر سکولوں میں آئیں گے، سب ہمارے لوگ ہیں، سب کیلئے جگہ بنانی ہے۔انہوںنے کہا کہ جو ٹرانس جینڈر نے مطالبات کئے ہم ان کو ضرور پورا کریں گے،یہ ایک بڑا مرحلہ ہے اور آج بدھ ملتان میں سکول کھلے گا،ہم نے انرولمنٹ ہم نے شروع کردی ہے کیونکہ 3 ہفتے کے لئے سکول بند ہیں،انصاف آفٹر نون سکولوںکی15 جولائی تک تصدیق ہو جائے گی ،پنجاب کے سکولوں کے ساتھ انصاف آفٹرنون سکول کا بورڈ بھی آویزں کیاجائے گا۔تاکہ لوگوں کا پتہ لگے کے پرائمری سکول ایلیمنڑی میں بدل چکا ہے، ان چیزوں سے ہم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کریں گے،ہمارے 5 سال ختم ہونے پر پاکستان اور دوسرا بڑا یہ ادارہ ایک موبائل پر موجود ہوگا، کسی بچے کو ڈھونڈنا، سکول یا کسی اساتذہ کو اس کو آسانی سے تلاش کرسکیں گے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…