جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا‘ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے قوم کو خوشخبری سنا دی

datetime 5  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیر 5 جولائی تک توانائی اور گیس کے شعبے میں تعطل پر قابو پالیا جائے گا اور پاور پلانٹس مکمل بحال ہوجائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جمعے کی شام سے بجلی کی جبری بندش (لوڈ شیڈنگ) کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا۔

آج سے ہم تمام سیکٹرز کو معمول کے مطابق گیس اور پریشر کی فراہمی بحال کررہے ہیں۔ آر ایل این جی کی فراہمی بھی 100% بحال کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں توانائی کی صورت حال سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہمیں آر ایل این جی ٹرمینل کی ڈرائی ڈاکنگ شروع کی اور دو دن قبل ہی 40 فیصد گیس بحال ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ کل تک 70 فیصد آر ایل این جی بحال کریں گے اور آرایل این جی کا ایک اور پلانٹ بھی کل مکمل بحال ہو چکا ہے اور مزید گیس آئے گی تو دوسرے پلانٹس کو مکمل بحال کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیر تک مکمل بحالی ہوگی تو توانائی اور گیس دونوں شعبوں کے اندر بہتری آجائے گی اور دونوں شعبوں میں تین سے چار دن کی تعطیل آئی ہے، وہ بھی معمول پر آجائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تربیلا ڈیم 20 سے 25 فیصد پر چل رہا ہے کیونکہ 2 ہفتے قبل پانی میں کمی آئی تھی لیکن اب پانی کے بہاو میں اضافہ ہورہا ہے، اس کی وجہ سے بھی توانائی کے شعبے میں مسائل آئے تھے جن پر ہم نے قابو بھی پالیا ہے اور مزید قابو پا رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں شروع کے 4 سال 12،12 لوڈ شیڈنگ ہوئی لیکن اب ان 2 سے 3 دنوں میں بجلی کی بندش پر سیاست چمکانے کی کوشش کی اور ان کے اپنے دامن پر جو الزامات لگے ہوئے وہ کسی اور کے دامن پر لگانے کی کوشش کی، شاید ان کی جان چھوٹ جائے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے ایک سابق وزیراعظم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سارا بحران شاید فرنس آئل پلانٹ چلانے کے لیے تھا لیکن ہم نے پلانٹ مقامی گیس سے چلائے جس کے لیے سوئی سدرن گیس اور سوئی ناردرن سے منتقل کرکے یہ پلانٹ چلائے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ فرنس آئل کے پلانٹس ہر گرمیوں میں چلتے ہیں البتہ یہ ضرور ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں کم چلے ہیں جو تقریباً چوتھا حصہ تھا اور اس کو آہستہ آہستہ کم کر رہے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ رواں سال بجلی کی مجموعی کھپت میں 6 سے 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ صنعت کی طرف سے 15 فیصد طلب میں اضافہ ہوا اور پیک لوڈ میں بھی اضافہ نظر آرہا ہے، یہ کوئی بری چیز نہیں بلکہ اچھی چیز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 12 مہینوں میں ہماری کھپت اوسطاً 16 ہزار میگاواٹ ہوتی ہے اور ان ڈیڑھ مہینے میں تقریباً 25 ہزار میگاواٹ تک چلی جاتی ہے، ہماری ترسیل 24 ہزار میگاواٹ ہے لیکن ہم اس کو بڑھا رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 4 ہزار میگاواٹ میں اضافہ کردیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت پیک ڈیمانڈ ہے، اسے پہلے پاکستان میں اتنی ڈیمانڈ نہیں دیکھی گئی۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…