جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اداکاراؤں کے مغربی لباس،ہم سٹائل ایوارڈپر عوام کی شدید تنقید

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی/آن لائن) پانچویں کشمیر “ہم سٹائل ایوارڈز شو” میں پاکستانی اداکاروں کو مغربی طرز کے لباس پہننے پر شوبز شخصیات کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر اداکاراں کے انتخاب سے جہاں ان کے مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے وہیں کچھ فنکاروں نے

بھی اس پر تنقید کرتے ہوئے اظہارِ خیال بھی کیا ہے۔ اس حوالے سے اداکار بلال قریشی نے کہا کہ خواتین آپ سب بہت باصلاحیت اور خوبصورت ہیں یقین مانیے آپ کو خوبصورت دِکھانے کیلئے مختصر اور مغربی طرز کا لباس زیب تن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کچھ معروف اداکاراں کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔اداکار فیضان شیخ نے کہا کہ سادگی کے ساتھ بھی آپ اپنے ایک واضح اسٹائل میں سامنے آسکتی تھیں کیونکہ مہنگے کپڑے سٹائلش ہونے کی ضمانت نہیں ہوتے۔اداکارہ نازش جہانگیر اور عفت عمر نے بھی تنقید کر تے ہوئے اداکاراں کے اسٹائل کو فیشن کی موت قرار دیا۔”ہم سٹائل ایوارڈز شو” میں اداکارہ علیزے شاہ ، مایا علی ، امرخان ، آئمہ بیگ، عائشہ عمر، نوشین شاہ اور عروہ حسین شامل تھیں ۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل ‘ہم ٹی وی کی جانب سے دیگر کاروباری اداروں کے اشتراک سے منعقد کیے جانے والے سالانہ ‘ہم اسٹائل ایوارڈز کی پانچویں تقریب پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوئی۔کورونا کی تیسری لہر کے بعد منعقد کیےجانے والے ایوارڈز تقریب میں نہ صرف ریڈ کارپٹ سجایا گیا بلکہ تقریب میں مہمانوں نے بھی کورونا کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ شرکت کی۔ایوارڈز تقریب کی میزبانی گلوکار علی ظفر اور عروہ حسین سمیت دیگر شوبز و فیشن شخصیات نے کی جب کہ تقریب میں پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور اور ہم ٹی وی نیٹ ورک کی سربراہ سلطانہ صدیقی سمیت دیگر اہم شخصیات نے خطاب کیا۔ایوارڈز تقریب میں علیزے شاہ، ریشم، علی ظفر اور آئمہ بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے پرفارمنس کرکے تقریب کو چار چاند لگادیے۔ایوارڈز تقریب میں مجموعی طور پر 19 کیٹیگریز میں انعامات دیے گئے۔ہم اسٹائل کے بڑے ایوارڈ یعنی موسٹ اسٹائل فلم اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ باالترتیب بلال اشرف اور مایا علی لے اڑے جب کہ موسٹ اسٹائل ٹی وی اداکار کا ایوارڈ عماد عرفانی اور اداکارہ کا ایوارڈ نوشین شاہ کے حصے میں آیا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…